مریم نواز کو 2018 میں کورونا: کیپٹن صفدر کے دعویٰ پر سوشل میڈیا صارفین حیران

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز 2018 سے کورونا کا شکار ہوئی ہیں، جب وہ اڈیالہ چلی گئی تھیں جج بشیر احمد کے فیصلے کےبعد

کیپٹن صفدر کے اس دعوے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے خوب دلچسپ تبصرے کئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ کورونا 2019 میں چین کے شہر ووہان میں آیا لیکن کیپٹن صفدر نے یہ معمہ بھی حل کردیا کہ سب سے پہلے مریم نواز کورونا کا شکار ہوئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے طنز کیا کہ اگر مریم نواز 2006 میں کیلبری فونٹ ایجاد کرسکتی ہیں تو مریم نواز 2018 میں کورونا کا شکار بھی ہوسکتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے کیپٹن صفدر کو ملنگ قرار دیا اور کہا کہ ان سے ہمیشہ ایسی ہی باتوں کی امید ہوتی ہے۔

ڈاکٹر ارسلان نے تبصرہ کیا کہ کیپٹن صفدر نے کوویڈ 19 کے مریض کوویڈ 18 میں ڈھونڈ کر پوری دنیا کو شرمندہ کر دیا ہے۔

زوہیب شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ذلیل کروانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہوتا ہے اور مریم نواز کو ذلیل کرنے میں کیپٹن صفدر کا ہاتھ ہوتا ہے

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کرونا نے کہاں جنم لیا، پاکستان کیسے آیا؟ یہ معمہ بھی کیپٹن صفدر نے حل کر دیا یہ کہہ کر کہ مریم نواز کو 2018 سے کرونا ہے۔

نجی چینل کے رپورٹر فریدصابری نے لکھا کہ بیوی تو بیوی میاں صاحب بھی کسی سے کم نہیں۔مریم صفدر نے کیلبری فانٹ بھی ایجاد سے ایک سال قبل ہی دریافت کیا تھا. اب صفدر صاحب نے کرونا وائرس بھی ایک سال قبل ہی دریافت کر لیا. کیپٹن صفدر ملنگ طبعیت انسان ہے۔

مریم صفدر نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے تو کورونا کی نئی قسم ایجاد کرتے ہوئے بتایا کہ مریم صفدر اتنی سخت جان ہیں انکو تو کورونا 2018 سے ہے لیکن وہ انکا کچھ بگاڑ نہ سکا۔سائینسدانوں نے اپنی تمام لیبارٹریز بند کر دی یہ سننے کے بعد

سید عفیف حسین نے لکھا کہ اگر مریم نواز 2018 سے کورنا کی شکار ہیں تو چین کا شہر ووہان تو پھر ایسے ہی بدنام ہوا ھے کیونکہ ووہان میں کورنا کی تصدیق 2019 میں ہوئی تھی

جوکر نے طنز کیا کہ کیپٹن صفدر کہتا ہےکہ مریم صفدر 2018 سے کورونا کا شکار ہے ۔بیگم نے کیلبری فونٹ آنے سے پہلے کیلبری فونٹ کا استعمال کی تھی،شوہر نے کورونا آنے سے پہلے کورونا کا مریض بنا دیا۔ بے شک جوڑی آسمانوں پہ بنتی ہے

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کیپٹن صفدر کے اس دعوے پر اس پر دلچسپ تبصرے کئے

  • ہمُ چین سے پر شور اپیل کرتے ہیں کہ کرونا کو اپنے شہر وہان سے غلط طور پر منسوب کرنے کی غیر قانونی حرکت سے با۔ آجائے یہ کرونا 19. نہیں بلکہ کرونا مریم نواز شریف ہے اس کا اجرا اور ابتدا 2018. میں پاکستانی جاتی امرا رائے ونڈ سے پاکستانی فکشنسٹ مریم نواز شریف نے قطر کے سیکسالو جسٹ جاسم EDTکے ساتھ ملک کر ایجاد کی تھی
    اور اسکے نام کے جملہُ حقوق مریم قطری کے نام محفوظ ہیں اسکو ناجائز استعمال

    کرنے والوں intellectual property infringement کے قانون کے تحت ان
    کے خلاف کاروائی کی جائیگی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >