ناصر حسین شاہ کو اسد عمر کی غلطی نکالنے کی کوشش الٹی پڑگئی

ناصر حسین شاہ کو اسد عمر کی غلطی نکالنے کی کوشش الٹی پڑگئی

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی غلطی پکڑ کر اسے درست کرنے کی کوشش کی مگر ان کی یہ کوشش الٹی پڑگئی ۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب بلاول صاحب آپ نے گزشتہ سال ایک میٹنگ کے دوران مجھ سے کہا کہ آپ امپیریل کی اس تحقیق پر یقین رکھتے ہیں جس نے پاکستان میں ایک دن کے دوران کورونا سے 78 ہزار اموات کی پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری صاحب یہ لازمی طور پر ایک ایسا موضوع ہے جسے آپ بہتر طریقے سے نہیں سمجھتے، براہ کرم کورونا کے معاملے پر سیاست مت کیا کریں۔

اسد عمر کی جانب سے اپنے چیئرمین پر یہ تنقید پیپلزپارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ناصر حسین شاہ کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اپنی دانست میں اسد عمر کی ٹویٹ میں ایک غلطی ڈھونڈکر انہیں شرمندہ کرنے کیلئے ٹویٹ کرڈالی۔

ناصر شاہ نے اپنی ٹویٹ میں اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تصیح کرلیں، اصل لفظ "امپیریکل سٹڈی” ہے، پہلے آپ صحیح اصطلاح سمجھیں اور پھر ٹویٹ کریں پلیز۔

اسد عمر نے ناصر حسین کی اس ٹویٹ کا اردو میں جواب دیا اور کہا کہ قصور آپ کا نہیں میرا ہے کہ میں نے انگلش میں ٹویٹ کی، امپیریل اس یونیورسٹی کا نام ہے جس کی تحقیقاتی رپورٹ کو آپ کے چیئرمین بلاول بھٹو بہت پسند کرتے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >