عامر لیاقت شہریوں کو تنگ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے

 عامر لیاقت شہریوں کو تنگ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار سے الجھ پڑے

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کو جواز بنا کر شہریوں کومبینہ طور پر تنگ کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اٹھ کھڑے ہوئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور ٹی وی میزبان ، مذہبی اسکالر اور کراچی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین کی ایک تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر برستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے پولیس کی یونیفارم زیب تن کررکھی ہے جس کے شانوں پر تین تین پھول بھی آویزاں ہیں، عامر لیاقت حسین پولیس کی جانب سے کورونا پابندیوں کو جواز بنا کر عوام سے مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے اور پیسے بٹورنے کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے اس پورے منظر کی ویڈیو خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی اور بتایا کہ میں اپنے حلقے میں پولیس کی پیداگیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگے جارہے ہیں ، لاک ڈاؤن میں پولیس اہلکاروں کا منہ کھلا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے دن میں میں نے کئی ٹریفک پولیس اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >