اداکارہ ندا یاسر پھر سے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے نالاں

اداکارہ ندا یاسر پھر سے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے نالاں

اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے نالاں، صارفین نے اداکارہ کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے اس بار اداکارہ ندا یاسر کے سب سے چھوٹے بیٹے بالاج کو اس کے ہیئر سٹائل کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ کچھ روز قبل ندا یاسر نے اپنے بیٹے بالاج کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اس کے بال بڑھے ہوئے تھے۔’

صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کی گئی تھی جبکہ کچھ صارفین نے لڑکیوں جیسا ہیئر سٹائل کہہ کر اداکارہ کو بیٹے کے بال چھوٹے کروانے کا مشورہ دیا۔ اداکارہ نے صارفین کی ٹرولنگ سے نالاں ہوکر اداکارہ نے بیٹے کے بال چھوٹے کروا دیئے۔

حال ہی میں ندا نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹے بالاج کے نئے ہیئر سٹائل والی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ٹرولرز تو بچے کو بھی نہیں چھوڑتے۔

اداکارہ ندا یاسر پھر سے سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں سے نالاں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>