گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت اور مہنگائی کے بیان پر فواد چودھری تنقید کی زد میں آ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو پاکستان میں گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت اور اس حوالے سے "مہنگائی بہت ہے” کا تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے پاکستان میں گاڑیوں کی ریکارڈ تعداد میں فروخت کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے اس ٹوئٹ کے کیپشن میں طنزیہ انداز میں ‘مہنگائی بہت ہے’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اکرام محمد نے لکھا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام۔ ان گاڑیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ 15 لاکھ کی گاڑی 40 لاکھ کی کر کے حکومت کو مذاق سوجھ رہا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر رکن جس کے لیے میرے دل میں تھوڑی عزت تھی اس نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس کے قابل نہیں تھا۔

رضوان نے کہا کہ یہ پاکستانی آبادی کا صفر اعشاریہ5 فیصد بنتا ہے باقی 99 اعشاریہ5 فیصد لوگوں کا آپ مذاق اڑا رہے ہیں۔ بہت زیادہ شرمندگی کا مقام ہے اور اس سے بھی زیادہ ہمیں شرمندگی ہے جو لوگ آپ کو یہاں تک لائے۔

عدیل نے کہا کہ کاش حکومت کو کچھ عقل کرنی چاہیے کیونکہ اگر گاڑیاں خریدنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امیر اور امیر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں کو غربت کی لکیر نے نکال پا رہے ہیں۔ حکومت اس طرح کے ہتھکنڈے صرف اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

مصطفیٰ عبداللہ نے کہا کہ ادویات، پولٹری، خوردنی تیل پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں مگر وزیر اطلاعات کاروں کی فروخت پر خوشیاں منا رہے ہیں۔

ارباب نامی صارف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان میں سے آدھی تو حکومتی اداروں نے خرید لی ہوں گی کیونکہ ہر دوسری ٹویوٹا یارس کو تو سبز نمبر پلیٹ لگی ہوتی ہے۔

  • Gariya sasti hui to toyota showroom ne booking e bnd kr di altus 1.6 32.50 lac rate or black mai 37.50 chal ra or grandy 1.8 37.50 rate or black mai 44.40 lac ye government ne gariya sasti ki 😁😁


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >