اینکر پرسن جمیل فاروقی سے صارف کی تنقید برداشت نہ ہوئی،بدزبانی پر اتر آئے

 اینکر پرسن جمیل فاروقی سے صارف کی تنقید برداشت نہ ہوئی،بدزبانی پر اتر آئے

نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن جمیل فاروقی ایک صارف کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو برداشت نہ کرسکے اور آپے سے باہر ہوکر صارف کی ماں بہن تک چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی جمیل فاروقی کو تمیز سکھانے کی کوشش۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ صحافی جمیل فاروقی نے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے سکندر فیاض بھڈیرا نامی ایک صارف نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرئنٹ مختلف ممالک میں جاتے ہوئے”۔

اینکر پرسن کو یہ سننا تھا کہ موصوف آپے سے باہرہوگئے اور تنقید کرنے والے صارف کے گھر تک پہنچ گئے ، جمیل فاروقی نے تنقید کرنےکیلئے ایک پوری کہانی سنائی اور کہا کہ” بھڈیرا براداری کی ایک لڑکی میری گرویدہ تھی، میں نکاح کرنا چاہتا تھا مگر کچھ اور ہی چاہتی تھی، اسی سوچ پر بریک اپ ہوگیا تب سے اس لڑکی کے بھائی کو مجھ میں ڈیلٹا ویرئنٹ نظر آرہا ہے”۔

 اینکر پرسن جمیل فاروقی سے صارف کی تنقید برداشت نہ ہوئی،بدزبانی پر اتر آئے

جمیل فاروقی نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے ایک نیم برہنہ فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھڈیرا برادری اور تنقید کرنے والے شخص کو فوٹوشوٹ کروانے والے افراد سے جوڑا اور مزید غیر اخلاقی باتیں تحریر کر ڈالیں۔

 اینکر پرسن جمیل فاروقی سے صارف کی تنقید برداشت نہ ہوئی،بدزبانی پر اتر آئے

سوشل میڈیا صارفین نے جمیل فاروقی کو اس زبان میں جواب دینے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تمیز کے دائرے میں رہنے کی تجویز دی۔

جمیل فاروقی صارفین کی تنقید پر بجائے شرمندہ ہونے کے اپنی گفتگو کی توجہیات پیش کرتے نظر آئے۔

 

  • خود دوسری کی کیسی کیسی ڈمیز بناتے اور کیسے گھٹیا مذاق نیشل ٹی وی پر کرتے نہیں تھکتے، اور خود اتنا سا طنز برداشت نہ کر سکے، یہی ہے ان کی صحافت اور اخلاقیات


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >