آئمہ بیگ کی بہن کی شادی ، آئمہ کے فالوورز کو ان کا لباس بھا گیا،تصاویر ویڈیوز وائرل

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بہن کی شادی میں بھرپور تیاری کی، خوبصورت ملبوسات کے ساتھ دیگر سج دھج بھی خوب رہی،ہر فنکشن کی ویڈیو اور تصاویر آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے شیئر کرتی رہیں،بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریبات سے گلوکارہ اور ان کے منگیترکی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مایوں کے فنکشن میں اداکارہ نے پیلا جوڑا پہنا خوب ہلا گلا کیا، تو بارات میں آئمہ نے براؤن اور سُرخ کامدار لباس کے ساتھ بڑے جھمکوں کا انتخاب کیا جبکہ منگیتر شہباز شگری سیاہ سوٹ پہنے توجہ کا مرکز بنے اور دونوں کے چاہنے والوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

کومل کی مایوں میں آئمہ کے ڈانس اور دیگرویڈیوز کے بھی خوب چرچے ہوئے،گزشتہ روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا جو جاری ہے۔ کومل بیگ کی شادی بلاگرسلیم اے کیو کے ساتھ ہوئی،آئمہ بیگ کی نجی تقریب میں شہازشگری سے منگنی ہوئی،

دونوں کی شادی 2021 کے اختتام تک متوقع ہے،لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اور آئمہ رواں سال کے آخرتک شادی کریں گے،دونوں کی پہلی ملاقات 2019 میں فلم پرے ہٹ لو کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور اب رواں سال کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • بھکے لوگ پیسہ ملنے کے بعد کپڑوں پر بس چلے تو نوٹ لٹکا کر آجائیں۔ لباس میں بالکل کوی خوبصورتی نہیں بے لاکھوں روپے لگا کر سوٹ پر بے تحاشا کڑھای کا کام تھوپا گیا ہے

  • آئمہ بیگ کی بہن کی شادی ، آئمہ کے فالوورز کو ان کا لباس بھا گیا

    The rating is for Te attire/dress of Aima beg- The rating is not for her. probably she is not beautiful in the eyes of the thread posting person.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >