وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے دوبارہ کابل کی یادتازہ کردی

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کابل کی موجودہ صورتحال دیکھ کر ماضی میں کیے گئے اپنے دورہ کابل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس یاد کو تازہ کر دیا جب انہوں نے کابل میں یتیم خانے کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود بچوں سے گھل مل گئی تھیں۔

جمائما نے اپنے اس دورہ افغانستان کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ایک یتیم خانے کے بچے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہیں۔

انہوں نے یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں شیئر کیا جب طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر کے اپنے طاقت کا اعلان کر دیا ہے اور ان کی جانب سے افغانستان اسلامی امارات بنائے جانے کے حوالے سے مختلف اعلامیے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

جمائما نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب بچے اور ان کے اہل خانہ اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں ، یونیسف کی ٹیمیں افغانستان میں ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ملک میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خواتین کو کام کرنے اور تعلیم کی آزادی مل گئی جبکہ خواتین صحافیوں کو انکے چینلز پر کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>