خواہشات پر مبنی غیر منطقی تجزیے،جنید سلیم نے نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جنید سلیم نے نجم سیٹھی کے افغانستان سے متعلق بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا

سینئر صحافی و تجزیہ کار جنید سلیم نے اپنے تازہ ترین پیغام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ”یہ چڑیا ساری خبریں کوے میاں ہی کو کیوں دیتی ہے”۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر سینئر صحافی و اینکر پرسن جنید سلیم نے اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی کی حالیہ ویڈیوز میں افغانستان سے متعلق تجزیے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنی ویڈیوز میں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے تین روز پہلے کہا تھا کہ جیسے ہی طالبان کابل میں داخل ہوں گے امریکہ طالبان پر فضائی بمباری شروع کردے گا، اور اگر پاکستان نے امریکہ کا راستہ روکنے کی کوشش کی امریکہ زبردستی فضائی حدود استعمال کرے گا ایسے میں حکومت کیا کرے گی؟ اپوزیشن حکومت سے سوال نہیں کرے گی عوام نہیں پوچھیں گے کہ یہ جو امریکہ کے جہاز اوپر سے گزررہے ہیں انہیں روکیں؟

انہوں نے کہا پھر حکومت کیا کرے گی، اس وقت ملک میں سیاسی مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے مگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے پر تیار نہیں ہے، ایک پاپولر لیڈر کو آپ نے برطانیہ میں بٹھا کررکھا ہوا ہے۔

نجم سیٹھی نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال خراب ہورہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ مفاہمت کا راستہ اپنائے، پکڑ دھکڑ روکی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو قیامت آجائے گی، افغانستان کے مسئلہ نواز شریف کے بغیر حل ہی نہیں ہوسکتا حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں امریکہ کی جانب سے زبردستی فضائی حدود استعمال کرنے دینا ہے یا ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے۔

جنید سلیم نے نجم سیٹھی کے افغانستان سے متعلق بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا

نجم سیٹھی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان کا قبضہ ہوتے ہی عمران خان فارغ ہوچکے ہیں، اگر امریکہ سے ڈیل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس لانا ہوگا، ورنہ امریکہ پاکستان کا بازو مروڑنے کیلئے بالکل تیار ہے۔

نجم سیٹھی کے ان تجزیوں پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن جنید سلیم نے کہا کہ ” یہ چڑیا ساری خبریں کوے میاں ہی کو کیوں دیتی ہے، دیسی لبرلز کے بڑے تایا ابو کی یہ باتیں صرف تین دن پرانی ہیں”۔

جنید سلیم نے نجم سیٹھی کے افغانستان سے متعلق بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ 2 روز قبل افغان طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر بھی اپنا قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد افغانستان کے سربراہ اشرف غنی ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، ایسے میں امریکہ کی جانب سے ابھی تک کسی بھی قسم کو کوئی واضح ردعمل نہیں آیا ہے۔

    • If they make a law against fake news Then Peeepeeepee and Ganja league will come in support of fake journalists and call it a blow against freedom of expression.Laanat mir s/o Laawris mir is always barking against Pakistan will in the forefront along with Saleem Tawaifi and the the Negro marine drilled Sarkari haajan. We have many other problems left behind the bloodsucking Ganja haramkhors and murdaris. Our judiciary is the patron of these bloodsucking leeches and we have to sort them out before tackling the ‘barkers’. Let them bark but caravans will not stop for them

  • نجم سیٹھی باؤلا کُتا بن گیا ہے اور ہر ایک کو کاٹتا پھر رہا ہے ۔۔ ابھی ان کی باتوں میں کوئ وزن نہیں رہا ایک زمانہ تھا جب وہ نیوٹرل تو وہ بڑی قد آور شخصیت کے مالک تھے اور ان کے پروگرام اور تجزیے ہر سطح پر پسند کیے جاتے تھے ۔ اب وہ ایک تیسرے درجے کے تھالی چٹ صحافی بن چکے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >