نجی چینل کی شئیر کی گئی ملا عبدالمنان نیازی کی اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

نجی ٹی وی چینل کی پرانی ویڈیو شئیر کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش۔۔ جس طالبان لیڈر کی ویڈیو شئیر کی وہ ویڈیو 2016 کی نکلی اور طالبان لیڈر کو مرے ہوئے کئی ماہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 24 نیوز نے ایک طالبان لیڈر ملا عبدالمنان کی ایک پرانی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں جتنے زخم دئیے، جتنا نقصان کیا اتنا امریکہ نے بھی نہیں کیا، پوری دنیا میں ہمارے دشمن پاکستانی ہیں۔

ملاعبدالمنان کی یہ ویڈیو 2016 کی تھی جبکہ اس ویڈیو کو نہ صرف افغان حکومت کے حامی سوشل میڈیا صارفین بلکہ بھارتیوں نے بھی خوب شئیر کیا۔

ملا عبدالمنان رواں سال ہی مئی 2021 میں ہرات میں ایک واقعے میں زخمی ہوگئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ملاعبدالمنان نیازی کا تعلق طالبان کے منحرف دھڑے سے تھا جس کی سربراہی ملا محمد رسول کررہے تھے،ملا اختر منصور کے طالبان امیر بننے کے بعد ملا محمد رسول کو طالبان نے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اپنا علیحدہ دھڑا بنالیا اور ملا عبدالمنان اس دھڑے کے نائب بنے تھے۔

ملا عبدالمنان نیازی افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار تھے، 2016 میں ہی ملا عبدالمنان نے کہا تھا کہ ہمیں افغان حکومت کی باتوں پر اعتبار نہیں لیکن ہم پھر بھی پیشگی شرائط کے بغیر ان سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملارسول کے دھڑے کو طالبان کی شکل میں افغان فوج کا حصہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ہمارے لئے ملا رسول ایک مقامی پولیس اہلکار اور افغان خفیہ سروسز کی ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے ۔

  • اس میں جھوٹ کہاں ہے چینل کی خبر بالکل درست ہے طالبان کے دھڑے ہونا کونسی نئی بات ہے مگر طالبان لیڈر کا بیان تو موجود ہے
    پھر یہ کہنا کہ بہت پرانا بیان ہے خود ایک بکواس اور حقائق سے چشم پوشی ہے کیونکہ بیان مئی کا ہے اور آج اگست ہے یعنی صرف دو ماہ پرانا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >