اقبال پارک میں مردوں کے ہجوم میں ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون کے انکشافات

14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے اقبال پارک (مینار پاکستان) میں 400کے قریب مردوں کے ہاتھوں تشدد و ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون عائشہ عمر نے کہا کہ لوگ مجھ پر تشدد کر رہے تھے، مجھ سے کھیل رہے تھے، کوئی میرے کپڑے اتار رہا تھا کوئی واپس کرتا تو اس سے کپڑے چھین لیے جاتے۔

متاثرہ خاتون نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ لوگ مجھ پر تشدد کر رہے تھے، میرے ساتھ کھیل رہے تھے، میرے جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں پر نشان نہیں ہیں۔ تقریبا ساڑھے 6 بجے سے 9 بجے تو میں اس ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار ہوتی رہی، لوگ میرے بال کھینچ رہے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ اٹھو یہ ڈرامہ کر رہی ہے۔

خاتون نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کا جنگلہ بند تھا، جنگلے کے اندر سکیورٹی گارڈ بیٹھا تھا ، اس نے مجھے جنگلے کے اندر داخل ہونے دیا، میں جیسے ہی جنگلے کے اندر گئی تو ساری عوام جنگلے کے باہر تھی، میں نے سوچا کہ میں دوسرے دروازے سے باہر نکل جاؤں گی، مگر وہ لوگ جنگلے اور تاریں توڑ کر اندر آگئے، انہوں نے مجھے گھیر لیا۔

عائشہ اکرم نے مزید کہا کہ میرے پاس موقع تھا کہ وہاں ایک پانی کا تالاب بھی تھا ، میری ٹیم نے کہا کہ میں اس میں کود جاؤں تو میں محفوظ ہو جاؤں گی، وہ کافی گہرا تھا میں ڈر گئی اور اس میں کود نہیں سکی، میں نے 15 پر کال بھی کردی، مگر کوئی رسپانس نہ ملا۔

عائشہ اکرم نے کہا کہ ایک عورت اگر اپنے ملک اپنے شہر میں محفوظ نہیں تو وہ دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں ہے، کسی کا یہ حق نہیں بنتا کہ وہ مجھے مکمل طور پر ننگا کر دیتا، جب ایک عورت کے ساتھ سرعام یہ کیا جاتا ہے تو اس کے پاس کچھ بھی نہیں بچتا۔

  • So she had a team ? Initially the report was that a lonely tiktoker.
    Those who did this are worst than any animal, they deserve no mercy.
    But this TikTok business should be ban in Pakistan.

  • اس واقعہ پے ہر کسی کی اپنی رائے قائم
    ، ہے
    مگر یہ ٹک ٹوکر ایسے فخر سے اُن درندوں کہ بیچ خود کو سلیبرٹی
    ! محسوس کر رہی تھی
    جو ہوا بہت غلط ہوا دین اسلام میں اِس کی کوئی گنجائش نہیں ہے اسلام عورت
    ! کا احترام کا درس دیتا ہے
    لیکن اسلام میں عورت کو ایسے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے
    اور جو شخص ایسے نکلنے کی حمایت کرتا ہے تو کیا وہ اپنی ماں بہن بیٹی کو ایسے اجازت دیگا؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >