افغان فوجی اور طالبان جنگجو کے درمیان دلچسپ مکالمہ

افغان فوجی اور طالبان جنگجو کے درمیان دلچسپ مکالمہ

صدارتی محل میں میں طالبان کی ورزش کرنے کی ویڈیو کے بعد ایک اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک افغان فوجی اور طالبان جنگجو کے درمیان مکالمے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں وردی میں ملبوس افغان فوجی اپنے ساتھ بیٹھے طالبان جنگجو کو بتاتا ہے کہ میں نے آپ کو گولی ماری اور آپ گرگئے تھے جس پر میں نے سمجھا کہ آپ مرچکے ہیں لیکن آپ کی قسمت اچھی ہے اور آپ کو زندہ دیکھ رہا ہوں۔

فوجی کی اس معصومانہ وضاحت پر طالبان جنگجو نے مسکرا کر افغان فوجی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرہے ہم دونوں زندہ ہیں۔

اس سے قبل افغان طالبان کی ایوانِ صدر کے جِم میں ورزش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے اور افغان طالبان کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے بعد بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں طالبان  صدارتی محل کے جم میں لگی مختلف مشینوں پر ایکسرسائز کرتے دکھائی دے رہے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >