فاطمہ بھٹو نے سی این این کی رپورٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فاطمہ بھٹو نے سی این این کی رپورٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے سی این این کی رپورٹر کلاریساوارڈ کی منافقت پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں فاطمہ بھٹو نے کلاریسا وارڈ کی جانب سے سی این این کیلئے بنائی گئی ایک رپورٹ کو شیئر کیا جس میں کلاریسا وارڈ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد کے حالات کے حوالے سے تفصیلات بتارہی تھیں۔

فاطمہ بھٹو نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”اگر کسی رپورٹر کو لوگوں کی جانب سے لگائے گئے نعرے ‘اللہ اکبر’ اور امریکہ مردہ باد میں فرق ہی نہیں پتا تو اس رپورٹر کیلئے بہتر ہے کہ وہ اپنے گھر پر بیٹھے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مغربی میڈیا کی دوسروں کی آواز کو دبا کر اسے اپنے مفہوم پہنانے کی اس منافقت سے تنگ آچکی ہوں۔

فاطمہ بھٹو کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سی این این کی رپورٹر طالبان سے گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہے، طالبان گفتگو کے بعد اللہ و اکبر کے نعرے لگاتے ہیں جس پر رپورٹر کلاریسا وارڈ کہتی ہے طالبان امریکہ مردہ باد کے نعرے زور و شور سے لگارہے ہیں۔

  • Fatima Murtaza Bhutto is one daughter of the soil whom I would love to see in Pakistan Politics and leadership. Unfortunately her family name has been the sign of corruption and irregularities, but she is 100% trust worthy gem.

  • سیاست ٹیم ، سیاست نیوز میں باقاعدگی سے دیکھتا ہوں۔ اس کے پیج پر ایک خامی ہے۔ جب بھی ہم کسی نیوز کی تفصیل میں جاتے ہیں اور پھر واپس آتے ہیں تو نیوز پیج وہیی سے شروع نہیں ہوتا، دربارہ پہلے نیوز پر جاتا ہے۔

  • Very sensible and true comment. Gorey babus do not tire to quote US and European sources for news forgetting their sleazy and slimy tactics. Taliban atrocities of 20 yrs back are repeated ad nauseum but what Dostum did to Taliban in Kunduz with full knowledge of US Forces is hushed quietly. I wish Fatima had been from a respectable family instead of Bhutto crooks.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >