میں بھول گئی تھی، یہ تو لڑکی کی اپنی غلطی ہے ‘خاتون کو ہراساں کرنے پر فنکار برہم’

یوم آزادی پر اپنی آزادی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سو درندوں نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کو زدکوب کیا, بدتمیزی کی اور جہالت کی انتہا کو چھو گئے,جس پر پورا ملک یک زبان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہا ہے,وائرل ویڈیو نے فنکاروں کو بھی مایوس کردیا, پاکستانی فنکار عائشہ کے ساتھ ہونے والے ظلم پر شدید برہم ہیں کہتے ہیں عائشہ کے گنہگاروں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

اداکار عدنان صدیقی نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسی صورت حال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزمان اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں گئے؟‘ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ان پولیس اہل کاروں کو اس بھیانک فعل کے ذمہ داران کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ایکشن میں نہیں دیکھ سکتے ہیں؟

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا میں معافی چاہتی ہوں۔ ، بے چارے 400 آدمی، خود کو روک نہ سکے۔

عائزہ خان نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ گھررہیں محفوظ رہیں،جان کو خطرہ ہے، یہ سب کورونا کی وجہ کہتے آئے ہیں، لیکن اب شرم آتی ہے اور خوف آتا ہے کہ گھر میں رہیں تو محفوظ کیونکہ باہر آپ کی عزت کو خطرہ ہے۔

مہوش حیات نے بھی واقعےپر شدید برہم ہیں,ٹویٹ میں لکھا کہ ایک بارپھر میرے پاس کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ہر مہذب معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام ہوتا ہے لیکن یہ سب کچھ ہمارے ہاں نہیں ہے،اب میں پاکستان کی ہر بیٹی کے لیے پریشان ہوں، اللہ ہماری حفاظت کرے۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ مینار پاکستان واقعے پر سر شرم سے جھک گیا، مجھے بڑی تکلیف اور دکھ پہنچا ہے، ایسے مسلمان ہوتے ہیں؟، ایسے مرد اور پاکستانی ہوتے ہیں؟، واقعے کے ذمے داروں کو ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ سب کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

شہزاد رائے نے کہا آج وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کررہے ہیں,لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوف ناک واقعہ 14 اگست کی رات پیش آیا تھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے چکے ہیں۔

  • PREARRANGED HARASSMENT BY AYSHA TO GET FAMOUS THANK YOU AYSHA. YOU GOT FAMOUS BY SHOWING YOUR BODY. THERE ARE BETTER WAYS TO GET FAMOUS. WHAT NAME SHOULD BE GIVVEN TO YOUR FLYING KISSES


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >