وزیراعظم عمران خان کا ٹرین سے گرتے شخص کو بچانے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین
وزیراعظم عمران خان نے ٹرین کی چھت سے گرنے والے شخص کو بچانے والے پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی،
ویڈیو کسی ریلوے اسٹیشن پر بنائی گئی تھی جہاں ایک ٹرین آتی دکھائی دے رہی ہے جس کی چھت پر بھی سینکڑوں افراد کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
This is where duty becomes sacred. Admiration for the commitment of the young policeman to serve the people. pic.twitter.com/B1xozkj06a
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2021
پلیٹ فارم پر ایک پولیس اہلکار موجود ہے جو اچانک ٹرین کی چھت سے گر کر ٹرین کے نیچے آنے والے شخص کو بچانے کیلئے لپکتا ہے، ٹرین کی چھت سے گرنے والا شخص آدھے سے زیادہ پلیٹ فارم سے نیچے جاچکا ہوتا ہے کہ پولیس اہلکار اسے پکڑ کر واپس پلیٹ فارم پر واپس کھینچ لیتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو شیئر کی اور فرض شناس پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ” جب کسی شخص کیلئے اس کی ڈیوٹی مقدس بن جائے تو پھر یہی ہوتا ہے، نوجوان پولیس اہلکار کو عوام کی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں”۔
lahori tu is police walay ko hi maartay
Good job done. It is in built in quality of every pakistani to help any person in distress or trouble. I have witnessed this nature of Pakistanis several times. If we have incidents like greater iqbal park. I have seen this quality in 2005 earthquake and on roadside accidents where people appear from no where to help injured people. Yes we need to give exemplary punishment to harassers but we don’t have to be ashamed of our selves.
PM Sahab.. yeh train ki chatt pe charh kay konsa safar hota hai.. khuda ra iss ka bhi kuch karain.. main aap ka die hard supporter hoon.. lekin ghalat cheezain zaroor point out karoon ga..