یوم آزادی: مینار پاکستان پر ایک اور خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو وائرل

یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں صرف ٹک ٹاکر عائشہ بیگ کو ہی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا بلکہ ایک اور خاتون بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہوئی تھی، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ایک خاتون جس نے گود میں بچہ اٹھا رکھا ہے اپنی فیملی کے ہمراہ موجود ہے۔

14 اگست پر گریٹر اقبال پارک میں خواتین سے دست درازی کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں

14 اگست پر گریٹر اقبال پارک میں خواتین سے دست درازی کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں، نوجوانوں کو خواتین سے دست درازی کرتے دیکھا جا ہا ہے#ARYNews

Posted by ARY News on Thursday, August 19, 2021

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند اوباش نوجوانوں نے فیملی کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اور انہیں ہراساں کے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی دوران فیملی میں موجود ایک لڑکی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ میں پکڑے قومی پرچم کے ڈنڈے سے لڑکوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے جس سے لڑکے گھبراجاتے ہیں۔

لڑکی کی جانب سے حملے بعد گریٹر اقبال پارک میں تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار بھی موقع پر پہنچ جاتا ہے اور فیملی کو ریسکیو کرلیتا ہے تاہم فیملی کو تنگ کرنے والے لڑکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں آنے والے ٹک ٹاکر خاتون کو 400 سے زائد افراد کے ہراساں کیے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں لڑکوں کو ٹک ٹاک سٹار خاتون کو ہراساں کرتے اور اس پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے میں ہجوم نے نہ صرف خاتون کو ہراساں کیا بلکہ اس کے کپڑے تک پھاڑ دیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کا مقدمہ چارسو افراد کے خلاف درج کیا جاچکا ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چند ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >