جنید صفدر اپنے نکاح کی تقریب میں موبائل پر کیا کر رہے تھے؟دلچسپ تبصرے

سیاسی حلقوں میں کئی روز تک جنید صفدر کی شادی کی تقریب کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا یہ تقریب 22 اگست کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجے لندن کے پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی لینز بورو میں منعقد ہوئی جو کہ ہائیڈ پارک نائٹ برج کارنر پر واقع ہے۔

نکاح کی اس تقریب کا خوب چرچا رہا اور تقریب کے بعد اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تاہم جب سوشل میڈیا صارفین کو اس جوڑی کو ٹرول کرنے کا موقع ملا تو سب نے خوب لتے لیے۔ شادی کی تقریب سے جو تصاویر سامنے آئیں ان پر لوگوں نے ملے جلے تجزیے پیش کیے تاہم کچھ صارفین کا خیال تھا کہ دلہن اس شادی سے خوش نہیں۔

کیونکہ اس تقریب کی ایک ایسی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں دلہن عائشہ سیف الرحمان پریشان نظر آ رہی ہے جبکہ دولہا جنید صفدر اپنے موبائل پر کچھ کر رہا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ دلہن پوری تقریب کے دوران نہیں مسکرائی وہ کچھ سوچ رہی تھی۔ لیکن کچھ صارفین کا خیال ہے دونوں ہی اپنی اپنی مصروفیات کے ساتھ لگے تھے ان دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی سروکار نہیں تھا۔

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھایا کہ جنید صفدر اپنے فون پر کیا کر رہے ہیں؟ صرف غلط جواب دیئے جائیں، پھر کیا اس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب جوابات دیئے اور مزے مزے کے تجزیے کیے۔

رمشا طاہر نے کہا کہ میرا دل توڑنے کے لیے مجھ سے معافی مانگ رہا ہے۔

شانزے نے کہا کہ وہ پریشان ہے کہ اس کی ماں تقریب میں شامل نہیں ہو سکی۔

آشو نے کہا کہ کال آف ڈیوٹی کی آخری اسٹیج کھیل رہا ہے۔

شاہ رخ تسنیم نے کہا کہ موبائل کی براؤزر ہسٹری ڈیلیٹ کر رہا ہے۔

اسد نے کہا کہ وہ دیکھ رہا ہے کہ کیا میری بھنویں ٹھیک لگ رہی ہیں؟

عدیل نے کہا کہ وہ حساب کر رہا ہے کہ میرے خاندان نے آج کتنی ٹی ٹیز لگوائی ہیں۔

دعا مقیم نے کہا کہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھ رہا ہے۔

حمزہ نے کہا کہ وہ پب جی گیم کھیل رہا ہے۔

جبکہ فرخ جاوید کے مطابق وہ اپنے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس شادی سے متعلق کہا گیا ہے کہ جنید اور عائشہ کا رشتہ مرحومہ کلثوم نواز نے اپنی زندگی میں ہی طے کر دیا تھا۔ عائشہ یونیورسٹی کالج آف لندن سے تعلیم یافتہ ہیں۔ عائشہ اور جنید بچپن سے ہی ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے تھے۔

  • پوری تصور دیکھاؤ ساتھ ایک ڈڈو کے منہ والا باؤجی عرف رام نواز چندر شریف بھی بیٹھا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >