معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی اپنے ہی ہم شکل سے دلچسپ ملاقات،ویڈیو وائرل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ہم شکل کے چرچے عام ہوگئے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل اپنے ہمشکل سے ملاقات کررہے ہیں اور خوش ہورہے ہیں جبکہ ساتھ موجود دیگر افراد بھی حیران اور خوش ہورہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا صاحب کا ہم شکل صرف شکل سے نہیں بلکہ لباس اور حلئے سے بھی مشابیت رکھتا ہے،ویڈیو میں موجود ایک شخص مولانا طارق جمیل کوبتارہاہے کہ ہم شکل شخص مولانا طارق جمیل سے اتنی مشابہت رکھتا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے کچھ لوگ انھیں مولانا سمجھ کر مصافحہ کر کے چلے گئے۔

ویڈیو میں موجود شخص نے اپنا تجزبہ بھی مولانا صاحب سے شیئر کیاکہ جب ہم ایک ہوٹل پر چائے پینے کے لیے گئے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل پر کام کرنے والے شخص سے چائے لانے کا کہا تو اس نے انہیں مولانا سمجھ کر جواب دیا کہ چائے کیا پراٹھا بھی لاؤں گا،ویڈیو دیکھ کر مولاناطارق جمیل کے چاہنے والے بھی خوش ہورہے ہیں، اور ویڈیو میں شناخت کررہے ہیں کہ کون اصل ہے کون نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >