جنید صفدر کے گانے کی تعریف، غریدہ فاروقی کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
سوشل میڈیا پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی دلہن عائشہ سیف کے ساتھ بیٹھے ہیں اور محمد رفیع کا معروف گانا "کیا ہواتیراوعدہ” گارہے ہیں اور شریف خاندان کے دیگر افراد اور مہمان اس پر تالیاں بجاکر داد دے رہے ہیں۔
جنید صفدر کے گانے پر سوشل میڈیا دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں، اسی اثناء میں غریدہ فاروقی نے جنید صفدر کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے ایسا تبصرہ کیا کہ غریدہ فاروقی کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔
جنید صفدر کے گنگنانے کا کلپ شئیر کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے لکھا کہ واہ۔۔کیا سُریلی آواز پائی ہے جنید صفدر نے۔یقیناً یہ بھی اپنی والدہ مریم نواز سے Inherit کی ہو گی جو خوب خوش الحان ہیں۔
واہ۔۔کیا سُریلی آواز پائی ہے جنید صفدر نے۔یقیناً یہ بھی اپنی والدہ @MaryamNSharif سے inherit کی ہو گی جو خوب خوش الحان ہیں۔پرانے گانوں کا ذوق اورشوق نوازشریف @NawazSharifMNS سےحاصل کیا ہو گا۔محمد رفیع اُنکے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ہیں۔ کیا ہوا تیرا وعدہ۔۔۔محمد رفیع کا لازوال گانا pic.twitter.com/2ScfzbFoLV
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 25, 2021
غریدہ فاروقی نے نوازشریف کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرانے گانوں کا ذوق اورشوق نوازشریف سےحاصل کیا ہو گا۔محمد رفیع اُنکے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ہیں۔ کیا ہوا تیرا وعدہ۔۔۔محمد رفیع کا لازوال گانا
غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کا مذاق بن گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ کو خوشامد قرار دیدیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ یہ صحافی ہیں یا شریف فیملی کے ملازم؟
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھئی واہ۔ "ووٹ کو عزت دو” سے شروع ہوا بیانیہ اب اس مقام پر آ گیا ہے کہ جنید صفدر نے اپنی والدہ مریم نواز اور نانا نوازشریف سے موسیقی کا شوق وراثت میں لیا ہے۔ موسیقی کا بتا رہی ہیں۔ قوم کا اربوں روپیہ جو جناب نے وراثت سمجھ کر ہی لے لیا ہے، اس پر کبھی غریدہ بات نہیں کرتیں
بھئی واہ۔ "ووٹ کو عزت دو" سے شروع ہوا بیانیہ اب اس مقام پر آ گیا ہے کہ جنید صفدر نے اپنی والدہ مریم نواز اور نانا نوازشریف سے موسیقی کا شوق وراثت میں لیا ہے۔
موسیقی کا بتا رہی ہیں۔ قوم کا اربوں روپیہ جو جناب نے وراثت سمجھ کر ہی لے لیا ہے، اس پر کبھی غریدہ بات نہیں کرتیں۔ ?? pic.twitter.com/BTzCoKNfRV
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) August 25, 2021
صحافی طارق متین نے تبصرہ کیا کہ جنید صفدر نے بہت اچھا گایا، اتنا کافی ہے۔ پورے خاندان کو گویا مت بنائیے۔
جنید صفدر نے بہت اچھا گایا، اتنا کافی ہے۔ پورے خاندان کو گویا مت بنائیے
— Tariq Mateen (@tariqmateen) August 25, 2021
مخدوم شہاب الدین نے تبصرہ کیا کہ بھاگ لگے رہن، نوابیاں قائم نواز شریف دی آل اولاد دی خیر وہڈی ویل لئے بغیر نہیں جانا مولا خوش رکھے
بھاگ لگے رہن، نوابیاں قائم نواز شریف دی آل اولاد دی خیر وہڈی ویل لئے بغیر نہیں جانا مولا خوش رکھے pic.twitter.com/pul5SbVTmw
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) August 25, 2021
حسین ثاقب نے غریدہ فاروقی کو جواب دیا کہ زے کی بات یہ ہے کہ بدذوقی بھی شاید ورثے میں پائی ہے ورنہ یہ گانا اس خوشی کے موقع کے لئے انتہائی نامناسب تھا. دلہن کے سامنے کسی اور کو وعدہ یاد دلانا… حرام کے پیسوں سے سب کچھ مل سکتا ہے، آپ جیسے خوشامدی بھی، لیکن عقل نہیں آ سکتی۔
مزے کی بات یہ ہے کہ بدذوقی بھی شاید ورثے میں پائی ہے ورنہ یہ گانا اس خوشی کے موقع کے لئے انتہائی نامناسب تھا. دلہن کے سامنے کسی اور کو وعدہ یاد دلانا… حرام کے پیسوں سے سب کچھ مل سکتا ہے، آپ جیسے خوشامدی بھی، لیکن عقل نہیں آ سکتی. https://t.co/noaui1ioXe
— Hussain Saqib?? (@hsaqib17) August 25, 2021
ڈاکٹر فاطمہ نے تبصرہ کیا کہ لفافے کی حرص عزتِ نفس کو ختم کر دیتی ہے!!
لفافے کی حرص عزتِ نفس کو ختم کر دیتی ہے!! pic.twitter.com/iGCqRn0P4c
— Dr Fatima K – PTI (@p4pakipower) August 25, 2021
عنبرین نے تبصرہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی الفاظ کبھی غلام بڑا نہیں بنتا ، غلام اچھا غلام ہی بنتا ہے جو ذہنی غلامی کی زنجیریں ہیں وہ نہیں ٹوٹتی۔
وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی الفاظ
کبھی غلام بڑا نہیں بنتا ، غلام اچھا غلام ہی بنتا ہے
جو ذہنی غلامی کی زنجیریں ہیں وہ نہیں ٹوٹتی pic.twitter.com/zPN7oSgLj2
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) August 25, 2021
عامر خورشید نے لکھا کہ جس طرح کی تعریف آج غریدہ نے جنید کے گانے پہ کی انھی جیسوں کےلیے شیخ رشیدنے کہا چمچے کودیگ سے زیادہ گرم نہیں ھوناچاھئے۔
جس طرح کی تعریف آج غریدہ نے جنید کے گانے پہ کی انھی جیسوں کےلیے شیخ رشیدنے کہا
چمچے کودیگ سے زیادہ گرم نہیں ھوناچاھئے۔— عامـــر خورشــید انصافین?? (@Aamir_khurshid1) August 26, 2021
عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ چاپلوسی میں آج غریدہ فاروقی بُرج خلیفہ سے بھی اونچی ہوچکی ہے
چاپلوسی میں آج غریدہ فاروقی بُرج خلیفہ سے بھی اونچی ہوچکی ہے? pic.twitter.com/0YVIUYllWK
— عتیق الرحمٰن (@AtiqPTI_1) August 25, 2021
ساجد خان کا کہنا تھا کہ اگر صحافیوں کا کام مریم کے بیٹے کی گانا گانے پر پورے خاندان کی تعریف کرنا رہ گیا ہے تو اچھا ہے آپ صحافت چھوڑ کر انکے گھر کی نوکری شروع کر دیں۔
اگر صحافیوں کا کام مریم کے بیٹے کی گانا گانے پر پورے خاندان کی تعریف کرنا رہ گیا ہے تو اچھا ہے آپ صحافت چھوڑ کر انکے گھر کی نوکری شروع کر دیں۔ https://t.co/zKq89XfoVO
— Sajid Khan (@Sajid_Mohmand42) August 25, 2021
ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ غریدہ نے پہلی بار ن لیگ کے فوج مخالف منافقانہ رویےپر دلیری سےسوال کیا تو مریم نےغریدہ کو سرعام بےعزت کیا اور کہا کہ "زیادہ ہوشیار بن کر گندا نہ کھیلو” اور اب حال یہ ہےکہ قوم کا پیسہ وصول کروانےکیلئےحکومت پر زور دینےکی بجاۓ شریف خاندان کے موسیقی میں Taste پر تعریفوں کے پُل
غریدہ نے پہلی بار ن لیگ کے فوج مخالف منافقانہ رویےپر دلیری سےسوال کیا تو مریم نےغریدہ کو سرعام بےعزت کیا اور کہا کہ "زیادہ ہوشیار بن کر گندا نہ کھیلو"
اور اب حال یہ ہےکہ قوم کا پیسہ وصول کروانےکیلئےحکومت پر زور دینےکی بجاۓ شریف خاندان کے موسیقی میں Taste پر تعریفوں کے ٔپل ? pic.twitter.com/pwgGIdprJi
— Dr. Irfah Karim PTI ??? (@DrIrfahPti) August 25, 2021
پارس جہانزیب سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا کہنا تھا کہ گانے گانے پر اتنی تعریف ، ویسے حد ھوتی ہے چاپلوسی کی بھی ۔انسان کو خوشامد میں اتنا بھی نہیں گرنا چاہئے ، اپنا لیول ہی دیکھ لے انسان۔
گانے گانے پر اتنی تعریف ، ویسے حد ھوتی ہے چاپلوسی کی بھی ۔انسان کو خوشامد میں اتنا بھی نہیں گرنا چاہئے ، اپنا لیول ہی دیکھ لے انسان۔
— پارس جہانزیب (@ParasJanzaibFan) August 25, 2021
سید عامر علی شاہ نے تبصرہ کیا کہ بقول غریدہ، جنید صفدر نے موسیقی اور سریلی آواز اپنے نانا اور والدہ سے وراثت میں لی ہے موصوفہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں خوشامد کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے اگلوں کو گلوکار خاندان پینٹ کردیا ہے جبکہ وہ خود کو سیاسی اور حکمران خاندان کہلواتے ہیں
https://twitter.com/AamirAlishaha7/status/1430553813677748231