وسیم اکرم کو کرپٹ کیوں کہا؟ شنیرا اکرم سوشل میڈیا صارف پر بھڑک اٹھیں

شنیرااکرم نے ایک صارف کی جانب سے سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کو کرپٹ کہنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کو کرپٹ کہنے پرکرارا جواب دیا اور چیلنج کیا کہ یہ باتیں ان کے منہ پر کی جائیں۔

معاملہ کچھ یوں تھا کہ لیجنڈری سابق کرکٹر وسیم اکرم اکرم نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر اپنی بیٹی عائلہ کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کرکٹ کٹ پہن رکھی تھی جس کے پشت پر”اکرم” تحریر تھا۔

وسیم اکرم نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری شہزادی، اپنی پہلی کرکٹ کٹ میں اپنے والد کے ساتھ کھیلنے کیلئے پرجوش ہے، میں اسے پرفارم کرتے دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتا۔

وسیم اکرم کے اس ٹویٹ پر ان کی اہلیہ شنیرااکرم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ عائلہ کے نام میں ہے، اس کے خون میں ہے چلیں دیکھتے ہیں کہ یہ جادو ان کی رگوں میں کیسے دوڑتا ہے۔

شنیرا اکرم کی اس ٹویٹ پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”کرپشن بھی ان کے نام میں شامل ہے”۔

اس کمنٹ نے شنیرا اکرم کو بھڑکا دیا اور انہوں نے شدید الفاظ میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "آپ کی جرات کیسے ہوئی کہ آپ ہماری زندگیوں پر ایسے جھوٹے تبصرے کررہے ہیں، میں آپ کو یہ سب میرے منہ پر کہنے کا ایک موقع دینے ضرور پسند کروں گی”۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >