جعلسازی کا الزام لگانیو الی ن لیگ بھی بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کرتی رہی
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا تحریک انصاف پر اشتہارات میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کرنیکا الزام۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا جوابی وار
ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ حکومت نے کارکردگی کے اشتہار میں بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی ہیں، مریم اورنگزیب نے بھارتی ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں۔ imagesbazaar.com لنک سے عمران خان حکومت کی” کارکردگی“ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔
Breaking news جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں۔ https://t.co/w5sjzYvTLAلنک سے عمران خان حکومت کی” کارکردگی“ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔ #جعلساز_کے_تین_سال pic.twitter.com/ccQZUUPXxm
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 26, 2021
مریم اورنگزیب نے انکشاف کرتے ہوئے #جعلساز_کے_تین_سال کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں ن لیگ کے حامی حصہ ڈالتے رہے اور تحریک انصاف کو رگیدتے رہے۔
اس پر تحریک انصاف کے حامی کچھ سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ ن کی حکومت کے پرانے اشتہارات سامنے لے آئے جس میں بھی تصاویر بھارتی ویب سائٹ کی استعمال ہوئی تھیں۔
جعلی خبروں کو ایکسپوز کرنیوالے ایک ٹوئٹر ہینڈلر نے ن لیگ دور حکومت کا ایک اشتہار شئیر کیا اور لکھا کہ مسلم لیگ نواز کی طرف سے بھی ماضی میں اسی ویب سائیٹ کی تصویر استعمال ہوئی ہے
مسلم لیگ نواز کی طرف سے بھی ماضی میں اسی ویب سائیٹ کی تصویر استعمال ہوئی ہے pic.twitter.com/9Q5F21H498
— Fake News Alert (@Pk_FactChecker) August 26, 2021
مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے اظہرمشوانی کا کہنا تھا کہ اشتہارات حکومت خود بیٹھ کر نہیں بناتی، "Ad agencies” بناتی ہیں اور ایجنسیز مختلف سورسز سے ڈیٹا خرید کر استعمال کرتی ہیں ن لیگی حکومت کے اشتہارات میں بھی اسی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی گئیں اگر یہ تصاویر بھارت کی ہیں تو فوادچوہدری صاحب کو ایجنسی کے خلاف ایکشن کرنا چاہیے ۔
اشتہارات حکومت خود بیٹھ کر نہیں بناتئ "Ad agencies" بناتی ہیں اور ایجنسیز مختلف سورسز سے ڈیٹا خرید کر استعمال کرتی ہیں
ن لیگی حکومت کے اشتہارات میں بھی اسی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی گئیں
اگر یہ تصاویر بھارت کی ہیں تو @fawadchaudhry صاحب کو ایجنسی کے خلاف ایکشن کرنا چاہیے https://t.co/Q2b8U1N3vA pic.twitter.com/d4gtJlDUB2
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 27, 2021
عقیل نے تبصرہ کیا کہ پتہ ہے یہ 2 نمبری ن لیگ نے کیسے اتنی جلدی پکڑ لی، کیونکہ یہ اپنے اشتہارات میں بھی اسی ویب سائٹ سے تصویریں اٹھا کر استعمال کرکے 2 نمبری کرتے رہے ہیں۔ انہیں فنگر ٹپس پر تھیں یہ تصویریں ورنہ اتنے سیانے نہیں ہیں۔
پتہ ہے یہ 2 نمبری ن لیگ نے کیسے اتنی جلدی پکڑ لی، کیونکہ یہ اپنے اشتہارات میں بھی اسی ویب سائٹ سے تصویریں اٹھا کر استعمال کرکے 2 نمبری کرتے رہے ہیں۔
انہیں فنگر ٹپس پر تھیں یہ تصویریں ورنہ اتنے سیانے نہیں ہیں https://t.co/YqP44AV1Ng— Aqeel (@Engineer_AQ) August 26, 2021
ایک سوشل میڈیا صارف نے جواب دیا کہ یہ اسٹاک فوٹو کہلاتی ہیں ، ہر جگہ استعمال ہوتی ہیں ، ہر حکومت اور عام کمپنیوں میں کسی بھی کور فوٹو کی ضرورت ہوتی ہے۔ چاہے وہ ہندوستان سے ہوں ، یا روس سے
I can not believe I am seeing this tweet from a Former Minister of Pakistan, that too information and broadcasting!!! These are called stock photos, used everywhere, by every government and in general companies needing any cover photos. Whether they be from India, or Russia ?♂️?♂️ https://t.co/8xoHImWeCz
— Adil Hayat (@adilhayatdhudra) August 27, 2021
امیج بازار ویب سائٹ ہے کیا؟
امیج بازار ایک سٹاک فوٹوز کی ویب سائٹ ہے جہاں سے لوگ پریزینٹیشن بنانے ، اشتہارات اور ویب سائٹس کیلئے یہاں سے تصاویر خرید سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اس ویب سائٹ پر موجود تمام تصاویر بھارتی لوگوں کی ہیں، امیج بازار ، سٹاک فوٹوز اور دیگر ویب سائٹس پر ہر قسم اور ہر ملک کے حساب سے تصاویر ہوتی ہیں، اگر کسی کو پاکستان سے متعلقہ مواد کیلئے تصاویر کی ضرورت ہوتو وہاں سے ایسے افراد جن کا تعلق پاکستان سے ہو، تصویریں خریدی جاسکتی ہیں۔
وادی ہنزہ کے بچوں کی دھن بجانے کی ویڈیو کو انوپم کھیر نے بھارت سے منسوب کر دیا