مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی نعت پڑھنے کی ایک اور ویڈیو وائرل

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم صفدر کے صاحبزادے جہاں اپنے نکاح کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، وہیں اس تقریب میں آواز کا جادو جگا کر اپنے ہی نکاح کی محفل لوٹ لی تھی، سوشل میڈیا پر جنید صفدر کو بھرپور سراہا گیا، معروف شخصیات نے بھی سریلی آواز کو داد دی، بلا ل مقصود نے تو سو فیصد بہترین آواز دیا تھا،جنید صفدر کے دوسرے گانے کی ویڈو نے بھی خوب داد سمیٹی۔

اور اب مریم نواز کے صاحبزادے کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کرنے کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے ہیں، جنید صفدر کی مسحور کن آواز میں نعت کی پرانی ویڈیو  صحافی ملیحہ رحمان نے انسٹاگرام پر شیئر کی،ملیحہ رحمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی اختلافات کے باجود آپ اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نوازے اور مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی آواز سحر انگیز ہے۔

جنید صفدر نے اپنے نکاح میں محمد رفیع کے مقبول ترین گیت ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کے دلوں میں گھر لیا، عوام سیاسی اختلافات بھلائے جنید کی آواز کے دلدادہ ہوگئے، اب نکاح کی تقریب میں ہی جنید صفدر کی ایک اور گانا گاتے ویڈیو سامنے آئی ہے،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی سُریلی آواز میں محمد رفیع کا ہی گیت  ’لکھے جو خط تجھے‘ گا رہے ہیں،اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >