کابل ایئر پورٹ پر افغان خاتون سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد گمان کیا جارہا تھا کہ افغان خواتین کیلئے حالات بری صورتحال اختیار کرجائیں گے مگر ایسا نہ ہوا الٹا امریکی فوجیوں نے افغانستان سے نکلتے ہوئے افغان خاتون سے بدسلوکی کی ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے جانے کے خواہشمند غیر ملکی اور افغان شہریوں سے متعلق متعدد ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
An American soldier pushes an Afghan lady to the sewage canal, not letting her enter the airport. This video is probably filmed yesterday.#Kabulairport #Afghanistan pic.twitter.com/2ovqrvSG1W
— Suhrab Sirat (@SuhrabSirat) August 26, 2021
ایسی ہی ایک ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی سہراب سیرت نے ٹویٹر پر شیئر کی جس میں امریکی فوجی افغان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک افغان خاتون ایئر پورٹ جانے کی کوشش میں دیوار پر بیٹھی تھی جس کی دوسری جانب موجود امریکی فوجیوں نے خاتون کو دھکا دیدیا جس پر دوسری جانب موجود لوگوں نے اسے سہارا دے کر گرنے سے بچایا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سہراب سیرت کا کہنا تھا کہ ایک امریکی فوجی نے افغان خاتون کو ایئرپورٹ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے نالے میں دھکا دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل ریکارڈ کی گئی ہے۔
they deserve this 😀
describes afghan experience with US….
lol and they oi mother fucker lol