78رنز پر آل آؤٹ ہونے والی بھارتی ٹیم کو لے کرسوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

 78رنز پر آل آؤٹ ہونے والی بھارتی ٹیم کو لے کرسوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے خلاف 78 رنز پر ڈھیر ہونے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز بھارت کی پوری ٹیم صرف 78 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی سرزمین پر یہ بھارت کی47 سال بعد بدترین کارکردگی تھی۔

بھارت کی اس بدترین کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین نے ایسے ایسے دلچسپ تبصرے کیے کہ پڑھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑانے والوں میں عام صارفین کے علاوہ صحافی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں، صحافی اویس توحید نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن شکست کھا بیٹھی ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ ساج صادق نے کہا کہ بھارت کا مجموعی سکوربھارت کی کرکٹ تاریخ میں 7واں کم ترین ٹوٹل ہے، جبکہ یہ پہلی اننگز میں تیسرا کم ترین سکور بھی ہے۔

کرکٹ کنگ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک دلچسپ تبصرہ سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ انگلینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد یوگنڈا نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھی ٹیسٹ سٹیٹس دیا جائے کیونکہ اگر بھارت 36اور 78 آل آؤٹ پر یہ سٹیٹس رکھ سکتا ہے ہم کیوں نہیں؟

ایک اور صارف نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر ویرات کوہلی وقت سے پہلے ہی ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >