ابرارالحق کے طنزیہ انداز میں ”بے بی شارک“ گانے کی ویڈیو وائرل، دلچسپ تبصرے

معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کا بے بی شارک گانا گاکر آج کل کی ماؤں پر تنقید۔۔ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ابرار الحق نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 سالہ کارکردگی کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے آج کل کی ماؤں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ابرارالحق کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی

ابرارالحق کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ہم بچے تھے تو ہمیں اپنی ماؤں سے کلمہ سننے کو ملتا تھا "لاالہ الااللہ ۔۔ میرا کاکا۔۔ لاالہ الااللہ ۔۔ میرا کاکا۔۔”لیکن آج کے بچے کو ماں فون دے دیتی ہے اور اس پرلگاہوتا ہے کہ بے بی شارک ڈو ڈو ڈوڈو، بے بی شارک۔

ابرارالحق نے بے بی شارک اس ترم سے گانا کہ تحریک انصاف کے وزراء بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔

ابرارالحق کا کہنا تھا کہ یہیں سے بچے کی تربیت کا آزاد ہوجاتا ہے اور اسکی ذہن سازی کی جاتی ہے۔

ابرارالحق کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے، سوشل میڈیا صارفین نے ابرارالحق کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور شئیر کرتے رہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ابرارالحق کا گانا گانے کا انداز انتہائی مزاحیہ تھا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ابرارالحق کی بات تو سچ ہے لیکن رسوائی کی۔۔ واقعی مائیں اپنی جان چھڑانے کیلئے اپنے بچوں کو فون پکڑادیتی ہیں اور بچے پتہ نہیں اس پر کیا کچھ سنتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ابرارالحق پر تنقید کی اور کہا کہ اب تحریک انصاف کو "بے بی شارک” سے بھی مسئلہ پید اہوگیا ہے۔ ابرارالحق کنے کنے جانا بلو دے گھر، نچ پنجابن نچ جیسے گانوں سے نوجوانوں کی تربیت کرتے رہے ہیں اور اب حاجی بننے نکل پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے مناقفت قرار دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>