بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی،شہزادرائے کے مشکور

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، درستگی کرانے پر شہزاد رائے کے مشکور۔۔ دونوں فنکاروں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر ویسے تو پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہی رہتے ہیں لیکن اس بار گلوکار شہزاد رائے نے ان کی غلطی درست کرائی تو شکریہ کئے بنا نہ رہ سکے۔

انوپم کھیر نے ایک ویڈیوشیئر کی تھی جس میں بچے موسیقی کے دھنیں بکھیر رہے تھے، جس پر انہوں کہا کہ یہ انڈیا کا ٹیلنٹ ہے۔

اس پر شہزاد نے انکی تصحیح کرائی کہ یہ ویڈیو پاکستان کے گلگت بلتستان کی ہے، جس پر انوپم کھیر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔ انوپم کھیر نے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔

شہزاد رائے نے بھی محبت کا جواب محبت سے دیا،شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں انوپم کھیر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کا پرستار ہوں اور آپ کے کام کو پسند کرتا ہوں۔

گلوکار نے ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ میں آپ کو بچوں کے ان خوبصورت گروپ اور ان کی موسیقی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا،شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں انوپم کھیر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کا پرستار ہوں اور آپ کے کام کو پسند کرتا ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >