بزدار حکومت کے شاندار تین سال سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ #بزدار_حکومت_کے_شاندار_تین_سال ٹاپ پر ہے جس میں تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں اور پنجاب حکومت کے مختلف اقدامات سامنے لیکر آرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جو ہمیشہ تحریک انصاف کے مخالفین اور صحافیوں کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں، بعض صحافی عثمان بزدار کو عمران خان کا سب سے بڑا بلنڈر کہتے ہیں، بعض صحافیوں کا خیال ہے کہ عثمان بزدار کچھ نہیں کررہے ، اس موقع پر تحریک انصاف کے حامی عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سامنے لارہے ہیں۔

اس ٹرینڈ میں تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا صارفین پنجاب حکومت کے اہم پراجیکٹس اور کاموں کو آگے لارہے ہیں جن میں پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس، اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقلی، پناہ گاہوں ، تعلیم، صحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات گنوارہے ہیں۔

ان کے مطابق تعلیم کے شعبے میں پنجاب حکومت نے 3 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا آغاز کیا،1200 سکولوں کو اپ گریڈ کیا، سکولوں میں آفٹرنون شفٹ کا آغاز کیا،اسپیشل بچوں کیلئے نئے سکولز قائم کئے جبکہ کئی نئے سکولوں کی منطوری دی گئی۔ یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا گیا،

انکے مطابق پنجاب حکومت نے باہمت بزرگ پروگرام شروع کیا جس کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کئے گئے اور انہیں باہمت بزرگ کارڈ کے ذریعے رقم کی تقسیم کی جارہی ہے۔

انہوں نے صحت کے میدان میں پنجاب حکومت کی کارکردگی گنوائی اور کہا کہ بزدار حکومت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا، انکے فنڈز میں اضافہ کیا گیا، ماڈل چلڈرن ہومز، انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان وفیصل آباد شمسی توانائی پر منتقل کئے گئے جبکہ لاہور میں 1000 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر جاری ہے۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عوام کی طرف سے وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے بیشتر منصوبوں کی منظوری دی اور ان پر عمل درآمد کرانے پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 4 پسماندہ ترین اضلاع لیہ، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور راجن پور کا ضلعی ترقیاتی پیکج

وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق بزدار حکومت نے 3 سالوں میں ایک لاکھ 80 ہزار 409 ایکڑ زمین واگزار کروائی جس کی مالیت 462 ارب روپے بنتی ہے۔

اسد خان نے کارکردگی گنواتے ہوئے لکھا کہ پنجاب حکومت نے کرپٹ افراد نے 2107 ملین کی ریکوری کی

رانا نعمان کے مطابق پنجاب حکومت نے 3 سالوں میں نئے ہسپتال، 70 لاکھ افراد کیلئے ہیلتھ انشورنس، نئی یونیورسٹیاں، کالجز، 2 نہریں اور ای گورننس سسٹم نافذ کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >