پنجاب حکومت نے رؤف کلاسرا کی خبر کو جعلی قرار دیدیا
رؤف کلاسرا کا وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی پر ہزاروں پولیس اہلکاروں کے مامور ہونے کا دعویٰ ۔۔پنجاب حکومت نے رؤف کلاسرا کی خبر کو جعلی قرار دیدیا۔
رؤف کلاسرا نے کسی فیس بک اکاؤنٹ کا ایک سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں دعویٰ تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد پر سیکیورٹی کیلئے 981 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسکے علاوہ انکی سیکیورٹی کیلئے 4 ایس پی، 10 ڈی ایس پی، 17 انسپکٹرز 2 دن کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔
رؤف کلاسرا نے خبر شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول کے نام پر
Meanwhile in the name of security and protocol— pic.twitter.com/PQMHMjuVy9
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) August 28, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے اس خبر کو فیک قرار دیا ۔
رؤف کلاسرا کے ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے اظہر مشوانی نے لکھا کہ ہم نے سیکیورٹی ٹیم اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیم کی جانب سے چیک کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خطے میں موجود سیکیورٹی صورتحال کے باوجود بغیر کسی پروٹوکول کے صرف 3 گاڑیوں کیساتھ سفر کیا ہے۔
Fake News
checked from security team and Information department team , CM and team traveled in only 3 vehicles without any protocol despite current security situation in region. https://t.co/m55JI0MYu8
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 28, 2021
اس پر رؤف کلاسرا نے اظہر مشوانی کو جواب دیا کہ میں سوشل میڈیا پر سیکورٹی پلان کے کل 22 صفحات اور وہاں تعینات کل پولیس جوانوں کو شیئر نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ عقلمندی نہیں ہوگی ۔ لیکن جیسا کہ آپ اس خبر کے جعلی ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ، مجھے آپ کے استعمال کے لیے ملتان پولیس پلان کا صرف ایک صفحہ شیئر کرنے دیں۔ پولیس اہلکاروں کی کل تعداد اس صفحے پر دی گئی ہے۔
I dont want to share total 22 pages of Security plan on social media and total police men deputed there as it wont be wise on my part. But as you claim its fake, let me share just one page of Multan police plan for your consumption. Total is given on this page. https://t.co/GHHIKLgZIE pic.twitter.com/iVXGIRrWvc
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) August 28, 2021
اس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان اور فوکل پرسن اظہر مشوانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ کنفرم کیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صرف تین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ سفر کیا ہے، وہاں میڈیا موجود تھا اس نے بھی موومنٹ کی کوریج کی ہو گی اور کسی بھی وی آئی پی کی موومنٹ کیلئے پولیس ہمیشہ اپنا ہوم ورک ضرور کرتی ہے۔
As i stated, CM moved in 3 vehicles only without protocol. Security staff and Information department team reconfirmed that.
Media was present there and recorded the movement.
Police always do the homework in advance for any security arrangements or possible official movements.
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 28, 2021
اظہر مشوانی، اصل بات کا جواب نہی دے رہا۔ وزیراعلی چھ گاڑیوں کے ساتھ ہو یا تین ٹوٹل سیکورٹی صرف گاڑیوں ہی میں نہی ہوتی بلکل جگہ جگہ لوگ تعینات کئے جاتے ہیں۔ اسے جواب یہ دینا چاہیئے کہ کیا ۹۸۱ پولیس والوں نے اس روز اس سیکورٹی پلان میں ڈیوٹی دی یا نہی۔ اور اس کا جواب لازما ہاں ہی میں ہوگا۔
Agar Kalasra sahab ke news fake hai to janab kalasra sahab ko notice bhijwaein. simple..