ہنسنا ہے یا ڈرنا ہے؟ سبزی فروش کے سبزی بیچنے کا انوکھاانداز، ویڈیو وائرل

ہرانسان کا اپنے کام کا الگ الگ انداز، سبزی فروش نے بھی سبزی بیچنے کیلئے الگ انداز اپنا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے سبزی فروش کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو لوگوں کا ڈرا کر سبزی بیچ رہا ہے، جسے سن کر گاہک سبزی کم خرید رہے ہیں ڈر کر دور زیادہ بھاگ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبزی فروش چلا چلا کٓرسبزی بیچ رہا ہے،100 روپے کا سیب 80 روپے کلو، فلاں چیز اتنے روپے کلو میں لے جاؤ۔

سوشل میڈیا وائرل ویڈیو میں دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جب ملک کا وزیر خزانہ ہی آئی ایم ایف کا ہوگا تو اس طرح کے حالات ہی پیدا ہوں گے،ایسے انسان کا مذاق اُڑانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے،وہ وقت دور نہیں جب الیکشن قریب آئیں گے تو مسلم لیگ ن کے لیڈر شہباز شریف اسی طرح کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اس سے قبل قلفی بیچنے والے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خوبصورت آواز قلفی بیچتے ہوئے لوگوں کو اپنا گرویدہ کررہا تھا، برطانوی اخبارڈیلی میل نے بھی اس خبر کو اٹھایا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >