کراچی کے حالات پر شہباز شریف کے آبدیدہ ہونے پر شہبازگِل اور امیرعباس کا ردعمل

شہباز شریف شہریوں سے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے

صدر نون لیگ شہباز شریف سے کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کے عمائدینِ علاقہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں‌پچھلے سال آیا تو بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کو برا حال تھا ، انکا کہنا تھا کہ آج بھی کراچی میں پانی کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور جذباتی ہوگئے، ان کا کہن اتھ اکہ میری اللہ سے دعا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے یہ شہر بدل جائے، یہ قائد کا شہر ہے جہاں مختلف قومیتیں‌آباد ہیں ،

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم سوتیلی ماں‌جیسا سلوک کر رہے ہیں اس شہر کے ساتھ، اربوں کھربوں کے ٹیکسز یہاں سے جمع کیے جاتے ہیں۔یہاں کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں اللہ تعالی نے آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ،نوازشریف نے کراچی والوں کو بوری بند لاش، بھتوں اور پرچیوں سے نجات دلائی، امن واپس لائے، بجلی کے اندھیرے ختم کئے تھے، اب کراچی کو سنواریں گے، مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔

شہباز شریف کے آبدیدہ ہونے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل بھی ردعمل دئیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ کہ روندی یاراں نوں، ناں کے بھراواں دا باؤ جی تین بار ملک کے وزیراعظم رہے کیا کیا کراچی کے لئے؟

شہبا زگل کا مزید کہنا تھا کہ یہ رونا اب بے سود ہے،این آر او کا ہر کاونٹر کلوز ہے وہ بھی جس پر آپ اپنے قاصد بھیج رہے ہیں اور رو کر دکھا رہے ہیں کراچی کے لئے کچھ کرنے کا وقت تھاتو سارے ٹبر کی توجہ ٹی ٹیاں لگانے پر تھی

صحافی امیر عباس نے شہباز شریف کے آبدیدہ ہونے پر تبصرہ کیا کہ اپوزیشن عمران خان پر تو ملک کو برباد کرنے کا الزام دیتی ہے لیکن آج شہباز شریف کراچی کی بربادی کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئے۔ اگر ملک کے کسی حصے کی بدترین حالت یا بربادی پر کسی سیاستدان کے آنسو نکلے ہیں تو وہ پنجاب، پختونخواہ یا وفاق نہیں بلکہ 13 سال سے پی پی پی کے زیر اقتدار سندھ ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>