امریکی فوج پناہ گاہ میں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کے کھانا کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے اور یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے بلکہ 8 سال پرانی ہے۔ دراصل یہ تصویر نومبر 2013 کی بگرام ائیربیس کی ہے اور امریکی فوجی اپنا تہوار Thanksgiving منارہے ہیں۔
یہ تہوار ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ تھینکس گیونگ کے موقع پر خواتینِ خانہ اپنے ہاں آنے والے مہمانوں کے لیے دعوتوں کا اہتمام کرتی ہیں جن میں مرغی نما پرندہ ‘ٹرکی’ کو روسٹ کر کے خاص طور پر ڈشز میں شامل کیا جاتا ہے۔
اس تہوار سے قبل لاکھوں امریکی ملک کے طول و عرض کا سفر کر کے اپنے عزیز و اقارب اور پیاروں کے پاس پہنچتے ہیں ، جب کہ قریبی دوست اور ہمسائے بھی ایک دوسرے کی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
امریکی فوجی چونکہ اپنے اہل وعیال اور دوستوں سے دور افغانستان میں تھے اسلئے امریکی حکومت انکے لئے ہر سال اس تہوار کا اہتمام کرتی تھی جس میں مختلف انواع کے پکوان انہیں پیش کئے جاتے تھے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپیل کی کہ برائے مہربانی احساس پناہ گاہوں کو متنازعہ نہ بنائیں۔
ارشاد باری تعالیٰ !
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔
Quran 49:6گزارش ہے کہ برائے مہربانی احساس پناہ گاہوں کو متنازعہ نہ بنائیں pic.twitter.com/tblHiWkp0f
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 31, 2021
فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ارشاد باری تعالیٰ ! اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔
اگرچہ یہ تصویر جعلی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفی اس تصویر کو لیکر مختلف تبصرے کررہے ہیں، مختلف میمز بناکر تبصرے کررہے ہیں کہ افغان مہاجرین کے بعد امریکی مہاجرین بھی پاکستان آگئے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ مریکی پناہ گزین، پناہ گاہ میں
امریکی پناہ گزین، پناہ گاہ میں pic.twitter.com/3fgHVkDySy
— Syed Aamir Ali Shah (@AamirAlishaha7) August 30, 2021
عنبرین نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ا یک وزیر اعظم تھا جو امریکہ کے ائیر پورٹ پر اپنی پینٹ اتروا آتا تھا ایک وزیر اعظم ہے جس سے امریکہ پناہ گاہ میں پناہ مانگ رہا ہے۔
ایک وزیر اعظم تھا جو امریکہ کے ائیر پورٹ پر اپنی پینٹ اتروا آتا تھا
ایک وزیر اعظم ہے جس سے امریکہ پناہ گاہ میں پناہ مانگ رہا ہے pic.twitter.com/9Uks8jZAy5
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) August 30, 2021
مبشر حسین نے لکھا کہ بے گھر افراد کیلئے احساس پروگرام کے تحت بنائی جانے والی پناہ گاہ میں بے گھر امریکی فوجی ۔۔۔ شکریہ عمران خان
بے گھر افراد کیلئے احساس پروگرام کے تحت بنائی جانے والی پناہ گاہ میں بے گھر امریکی فوجی ۔۔۔
شکریہ عمران خان pic.twitter.com/sqJ5L8lOWZ— Mubashir hussain (@HussainMubashi9) August 30, 2021
Jhotoon per khuda ke Lanat. Pak Midia per be shumar lanat