وسیم اکرم جعلی خبریں چلانے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے

وسیم اکرم جعلی خبریں چلانے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے سے متعلق جعلی خبریں چلانے پر بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق جھوٹی خبر شائع کرنے پر بھارتی اخبار پر برہم ہو گئے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اُن پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔

خود سے متعلق ایسی بے بنیاد خبر دیکھ کر وسیم اکرم آپے سے باہر ہوگئے اور بھارتی میڈیا کو کھری کھری سُنا دیں۔ وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ٹائمز آف انڈیا بھارت کا معتبر اخبار ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے ان کی ساکھ کو نقصان ہوگا۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی ایک خاص عہدہ ہے اور اس میں کبھی میری دلچسپی نہیں رہی۔

علاوہ ازیں سابق کپتان وسیم اکرم نے رمیز راجہ کو نامزدگی پر مبارک باد بھی دی، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ رمیز اپنے ویژن اور تجربے سے پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>