لاہور میں ”امریکیوں کا مال غنیمت “ فروخت کرنیوالی اس دکان کی حقیقت کیا ہے؟

لاہور میں امریکیوں کے مال غنیمت کی دکان کھول لی گئی، افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد لاہور میں امریکی فوجیوں کے زیراستعمال سامان کو فروخت کیا جارہاہے،جہاں پوسٹر لگا ہے کہ امریکیوں کا مال غنیمت دستیاب ہے۔

دکان میں امریکی فوجیوں کے زیر استمال یونیفارم، جوگرز، دوربین، گلاسز، خفیہ کیمرے اور دیگر سیکڑوں چیزیں موجود ہیں،یہ سامان افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کے بعد اسمگلنگ کے ذریعے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پہنچ رہا ہے جہاں اس کی فروخت کا عمل جاری ہے۔

مقامی صحافی محمد عمیر کے مطابق یہ دکان لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن، شمع چوک میں واقعہ ہے،دکان کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے،ایک صارف نے مزیدار تبصرہ کیا کہ اصلی ہے یا "امریکی” مال غنیمت بھی چین یا درۂ آدم خیل سے تیار کروایا گیا ہے؟ ذرا کوالٹی چیک کروالو۔

ایک صارف نے تو ایڈوانس بکنگ بگی کروالی،دیگر صارفین بھی امریکیوں کا مال غنیمت خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں، دکان کاپتا بھی پوچھ رہے ہیں۔

نوشین بٹ کا اس پر کہنا تھا کہ یہ دوکان شوق چوک جوہر ٹاؤن میں ہے۔ ” امریکی مال غنیمت ” بات جھوٹ لکھی ہوئی ہے۔ سارا چائنا کا مال ہے۔

افغانستان سے امریکا کی بیس سالہ طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے، تمام امریکی فوجی افغانستان سے نکل چکے ہیں، جبکہ صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں طالبان کی باتوں کو نہیں عمل کو دیکھا جائے گا۔

  • تین چار دکانیں شمع چوک فیروز پور روڈ بھی ہیں سنٹرل جیل کے دروازے سے ٥٠٠ میٹر دور ہے ، پاس ہی پولیس چوکی بھی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >