کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے فینز کا گوجرانوالہ میں اپنے اسٹار کی سالگرہ کا جشن

کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے فینز کا گوجرانوالہ میں اپنے اسٹار کی سالگرہ کا جشن

معروف کورین پاپ میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے رکن جنگکک کی سالگرہ پر گوجرانوالہ میں بھی بی ٹی ایس آرمی نے جشن منانے کا مںصوبہ بنایا اور اس کے لیے سڑک پر لگے بل بورڈ پر بڑی فلیکس آویزاں کی گئی جس پر جنگکک کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

بی ٹی ایس کے فینز خود کو بی ٹی ایس آرمی کہتے ہیں اس طرح انہوں نے شہر گوجرانوالہ میں یہ فلیکس تو ضرور آویزاں کی مگر اس پر جماعت اسلامی کے گوجرنوالہ کے رہنما فرقان عزیز بٹ نے ایکشن لیتے ہوئے اس فیلکس کو اتروا دیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جنگکُک جنگ ہم جنس پرستی کی حمایت کرتا ہے۔

 

جماعت اسلامی کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ وہ عوامی شکایات کے باعث پوسٹر ہٹارہے ہیں۔ اس اقدام کیخلاف ٹوئٹر پرغم وغصے کا اظہار کرنے والے بی ٹی ایس شائقین نےخواہش کی کہ ہو سکتا ہے کہ اس اقدام کے بعد کورین بینڈ کبھی پاکستان نہ آئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>