ایسا ہی چلتا رہا تو گونگا رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی،زرنش خان کا ابرار پر تنقید کرنے والوں کو جواب

پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے رہنما تحریک انصاف کے بچوں کی تربیت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکار و رہنما تحریک انصاف کے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بیان پر اداکارہ نادیہ حسین نے ان پر تنقید کی تھی جس پر اداکارہ زرنش خان نےانہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اچھی بات کہے تو اسے سراہنا چاہیے۔

زرنش خان نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اچھی بات کو اگنور کرکے اسکی پوری زندگی کو جج کیا جائے، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم سب کو گونگا رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔

اس سے قبل زرنش خان نےنجی ٹی وی کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کی تربیت کا موضوع اتنا سادہ نہیں ہے میں بس اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ کسی بھی معاملے میں کسی بھی موضوع پر اگر تنقید کرنی بھی ہے تو حقیقی تنقید کرنی چاہیے، اظہار رائے کی آزادی کے حق کا اتنا غلط استعمال نہ کریں کہ منفرد سوچ رکھنے والے لوگوں اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کی تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف ابرار الحق نے کہا تھا کہ ہمارے وقت میں مائیں اپنے بچوں کو کلمے اور اللہ پاک کے نام سنا کر سلانے کی کوشش کرتی تھیں اور بچے فورا سو بھی جاتے تھے جبکہ آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھمادیتی ہیں جس پروہ بے بی شارک سنتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں۔

ابرار الحق کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث کا آغاز ہوگیا تھا جس میں کچھ لوگوں نے ان کی بات کی حمایت کی جبکہ کچھ مخالفت پراتر آئے، اسی دوران ادکارہ نادیہ حسین نے ابرار کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر پتا نہیں کیسے کیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>