ویڈیو:فارمولا ون کار میں کتنے لوگ بیٹھ سکتے ہیں؟ ندا یاسر کے سوالات پر انکا مذاق بن گیا
مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بن گئیں سوشل میڈیا سنسیشن،جی ہاں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں میزبان بڑے ہی باوقارانداز میں مہمانوں سے فارمولا ون ریسنگ کار کے حوالے سے سوالات پوچھ کر عوام کو مستفید کررہی تھیں،مارننگ شو کی میزبان “ندا یاسر” نے امریکی مقابلے “فارمولا اسٹوڈنٹس لنکنگ ” میں حصہ لینے والے نیشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کے گروپ سے گفتگو کی۔
ندا یاسر نے مہمانوں کا تعارف کروایا کہ انھوں نے ایک گاڑی ایجاد کی ہے، اس کے بعد پوچھا کہ فارمولا ریسنگ کار جو آپ نے بنائی ہے اس میں کتنے لوگ بیٹھ سکتے ہیں، جس کے جواب میں مہمان نے وضاحت دی،ایک فارمولا ریسنگ کار ہے جس میں صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔ ندا یاسر نے مہمان کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ اچھا تو ابھی آپ نے شروعات ایک گاڑی بنانے سے کی ہے یعنی یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے۔
میزبان کو نہیں پتا کہ فارمولا ون کار اصل میں ہوتی کیا ہے یہ مہمانوں نے جان لیا،لیکن ندا یاسر پھر بھہ چپ نہ رہیں، اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور احمقانہ سوال داغ دیا، کہا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ ابھی تجربہ کیا ہے، مہمان ہوئے پریشان، بڑہ مشکل سے بتایا کہ یہ ایک فارمولا کار ہے جو ریسنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے اور اس میں ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔
ندا یاسر نے یہاں بھی ہمت نہ ہاری، ایک اور سوال داغ دیا کہا آپ لوگ تجربہ کرچکے ہیں؟ اس میں بیٹھ چکے ہیں؟ جس پر مہمان نے ہنسی کنٹرول کی اور جواب دیا کہ جی ہاں ہم نے اس کو بنایا ہے اور اس کو چلایا بھی ہے۔
بس بھئی ندا یاسر دانشمندانہ سوالوں مبنی ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو سوشل میٖڈیا پر بھوچال آگیا، صارفین نے تو میزبان کی معلومات پر قل پڑھ لئے، ندا یاسر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں، لوگ مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مارننگ شو کی ذہین ندا یاسر نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔”ابھی ابھی ایک فارمولا بنایا ہے۔ صرف ایک مرد بیٹھ سکتا ہے۔ یہ ایک سے شروع ہوتا ہے”۔
Morning show intelligent Nida Yasir never disappointed us??
"Just made a formula right now. Only one Men can sit. It starts with one".#nidayasir #NCOC pic.twitter.com/xmWqdEGLiN— Tetoo Patiya (@Pola_620) September 4, 2021
نتاشہ نے ندا یاسر کو ہوم ورک کرنے کا کہہ ڈالا۔۔درخواست کی کہ برائے مہربانی شو شروع کرنے سے پہلے ہوم ورک کرلیا کریں۔
Nida Yasir … please … do some homework before you start your shows … please.
Please ???#nidayasir https://t.co/sq6DTgHHf6— Natasha Kundi نتاشا کُندی (@NatashaKLondon) September 3, 2021
راجا شہریار خان تو ہاتھ جوڑنے پرمجبور ہوگئے۔
Abhi Aik he baith sakta hai iss gaari mien ??#FormulaOne #Experiment #NidaYasir pic.twitter.com/g9cJpAekty
— Raja Shaheryar Khan (@_rsk910) September 4, 2021
اظہر نے شو دیکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔
If you are sleep deprived and can't watch #MONEYHEISTMY tonight tou ye daikh lain… ??
pic.twitter.com/JkByatNEN1— Azhar (@MashwaniAzhar) September 3, 2021
انعم حمید نے کہا ندا یاسر کی اپنے پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ سنسنی خیز گفتگو ۔
ندا یاسر کی اپنے پروگرام میں آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ سنسنی خیز گفتگو ?♀️?#nidayasir pic.twitter.com/3ZlFuqR9s6
— Anam Hameed (@anamhameed) September 4, 2021
فہیم احمد نے لکھا ندایاسر راکڈ گیسٹ شاکڈ۔
Nida Yasir Rocked ?
Guests Shocked ? @NidaYasirARY @arydigitalasia#nidayasir #morningshow #RIP_Formula1 pic.twitter.com/CmzzYVH8w8— Faheem Ahmad Janjua (@FaheemAhmadAdv) September 4, 2021
دیگر صارفین بھی مزے مزے کے تبصروں میں مصروف ہیں۔
UNEDUCATED DUFFER HOST