ندایاسر کی فارمولا کار کی وائرل ویڈیو پر علی گل پیر کی مزاحیہ پیروڈی
معروف میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ فارمولا ریسنگ کار سے لاعلم ہیں اور ایسے مہمانوں سے ایسے سوالات پوچھے کہ سوشل میڈیا صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
نداز یاسر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا ۔ جہاں لوگوں نے ندایاسر پر خوب تنقید کی وہیں وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا اور چینل انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ میزبان کو ہٹایا جائے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے تقریبا سبھی اینکر کا آئی کیولیول ایک جیسا ہے، کوئی ایپل کمپنی کو "سیب” سمجھ لیتا ہے تو کوئی ایسا کلپ دیکھنے کا دعویٰ کرتا ہے جو ابھی ریلیز نہ ہوا ہو۔
If you are sleep deprived and can't watch #MONEYHEISTMY tonight tou ye daikh lain… ??
pic.twitter.com/JkByatNEN1— Azhar (@MashwaniAzhar) September 3, 2021
مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے علی گل پیر نے اس پر بھی مزاحیہ ویڈیو بناڈالی جس میں انہوں نے مخصوص لباس زیب تن کررکھا ہے اور ندایاسر کی پیروڈی کررہے ہیں۔
خاتون کا گیٹ اپ اپناتے ہوئے علی گل پیر پوچھتے ہیں کہ فارمولا ون کار میں کتنے لوگ آ سکتے ہیں؟
اسکے بعد علی گل پیر سٹوڈنٹ کے گیٹ اپ میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ایک شخص آ سکتا ہے کیونکہ فارمولا سائز کار ہے۔
Morning shows host VS Engineers #chotigari #formulapayformula pic.twitter.com/YWh8bz9pGa
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) September 4, 2021
علی گل پیر خاتون کے روپ میں نمودار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اچھا ابھی جو آپ نے شروعات کی ہے وہ ایک سے کی ہے۔
علی گل پیر خاتون کے روپ میں چھوٹی سی کھلونا نماگاڑی دکھا کر کہتی ہیں کہ اچھا چھوٹی گاڑی؟
جس پرسٹوڈنٹ کے گیٹ اپ میں علی گل پیر کہتا ہے کہ میم یہ فارمولا ہے، ریسنگ کار ہے جس میں ایک ہی بندہ ہوتا ہے۔
اس پرخاتون کے روپ میں علی گل پیر ایک وائٹ بورڈدکھاکر کہتا ہے کہ ابھی فارمولا بنایا ہے آپ نے؟ ایکسپیریمنٹ نہیں کیا؟
سٹوڈنٹ کے گیٹ اپ میں علی گل پیر سمجھانے کی کوشش کرتا ہے کہ فارمولا کار۔۔ فارمولا کار میں ایک ہی بندہ ہوتا ہے۔
خاتون کے روپ میں علی گل پیر پوچھتا ہے کہ آپ بیٹھے ہیں اس میں؟
جس پر سٹوڈنٹ علی گل پیر کہتا ہے کہ جی ہاں! ہم بیٹھے ہیں
خاتون کے گیٹ اپ میں علی گل پیر پوچھتا ہے کہ کیا یہ کار اتنی ہی تیز چلتی ہے جتنی پٹرول والی گاڑی چلتی ہے؟
Aunty ka IQ level check karen