چین کی ترقی کا راز کرپشن، چینی مصنف کا ریماعمر کو جواب، دعویٰ غلط قراردیدیا
چین کی ترقی کا راز کرپشن۔۔ ریما عمر چینی کتاب کا حوالہ دے بیٹھیں۔۔۔ چینی کتاب کے مصنف کا ریما عمر کو جواب۔۔ ریما عمر کے دعوؤں کو غلط قراردیدیا
ریما عمر کا کچھ عرصہ قبل بیان "چین کی ترقی کا راز کرپشن ہے "بہت مقبول ہوا تھا۔ ریما عمر کے اس بیان پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا لیکن ریما عمر اپنے دعوے پر قائم رہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کار ریما عمر نے کہا تھا کہ ویسے تو وزیراعظم عمران خان کو چین ماڈل بہت پسند آتا ہے لیکن چین کی ترقی پرتحقیق کرنے والوں نے جو نتائج اخذ کیے ہیں چین نے ترقی کیلئے ان کاموں کی چھوٹ دی جنہیں آپ کرپشن کہتے ہیں۔
ریما عمر نے کہا کہ میری یہ بات وزیراعظم صاحب کو پسند نہیں آئے گی یہاں جن معاملات پر وزیراعظم روز مذمت کرتے ہوئے اور نیب نوٹس لیتے دکھائی دیتا ہے وہ سب کچھ چین میں قانونی ہے، تو اگر آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو چین کی طرح اس کرپشن کی اجازت دیں ملک ترقی کی جانب چل پڑے گا۔
گزشتہ روز ریماعمر کی انڈس نیوز کی صحافی سمیرا خان سے نوک جھونک ہوئی تو وہ چینی کتاب کا حوالہ دے بیٹھیں۔ٹوئٹر پر نوک جھونک کے دوران سمیرا خان نے ریما عمر پر طنز کیا کہ آپکی کرپشن اور چائنیز ترقی پر دی گئی مثالیں ابھی تک ذہن سے محو نہیں ہوئیں اصل میں۔۔۔۔اسلئے شک رہتا ہے ۔۔۔۔
آپکی کرپشن اور چائنیز ترقی پر دی گئی مثالیں ابھی تک زہن سے محو نہیں ہوئیں اصل میں۔۔۔۔اسلئے شک رہتا ہے ۔۔۔۔
اور ہاں اس بات کا جشن تو ہر پاکستانی کا بنتا ہے کہ اسکے پڑوس کی زمین بھارتی اثر و رسوخ سے آزاد ہے اب۔۔۔آپکو خوشی نہیں یا آپ پاکستانی نہیں یا پھر کوئی اور معاملات ہیں؟؟— Sumaira Khan (@sumrkhan1) September 4, 2021
جس پر ریما عمر نے سمیرا خان کو جواب دیا کہ اور آپکو بھولنا بھی نہیں چاہئے – یہ بات میری خواہش نہیں بلکہ چین کی معیشت کے ماہرین کی راۓ پر مبنی ہے جب آپکو حُب الوطنی کے سرٹفکییٹ بانٹنے سے فرصت ملے تو “China’s gilded age” ضرور پڑھئے
اور آپکو بھولنا بھی نہیں چاہئے – یہ بات میری خواہش نہیں بلکہ چین کی معیشت کے ماہرین کی راۓ پر مبنی ہے
جب آپکو حُب الوطنی کے سرٹفکییٹ بانٹنے سے فرصت ملے تو “China’s gilded age” ضرور پڑھئے
( مگر اپنے WhatsApp سا تھیوں کو نا بتائے گا – کہیں آپ ہی کو غدار نا قرار دے دیں) https://t.co/oHNJ0Gi4N6
— Reema Omer (@reema_omer) September 4, 2021
بعدازاں اس کتاب کی مصنف ین ین انگ نے ریما عمر کو جواب دیدیا اور ریما عمر کو کتاب کا حوالہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
کتاب کی مصنف نے ریماعمر کو جواب دیا کہ آپ کا تجزیہ "پیسے تک رسائی گروتھ کو تیز کرتا ہے ” گمراہ کن ہے ، لہذا مجھے وضاحت کرنے کی اجازت دیں۔
میری کتاب واضح طور پر کہتی ہے کہ تمام کرپشن ، جیسے منشیات نقصان دہ ہیں۔ پیسے تک رسائی ترقی کے ساتھ ساتھ بگاڑ ، خطرات اور عدم مساوات پیدا کرتی ہے۔
.@reema_omer thank you for mentioning my ?
However, your summary "access money fueled growth" is misleading, so allow me to clarify
My book clearly maintains that all corruption, like drugs, are harmful. Access money generates growth with distortions, risks, and inequality. https://t.co/uOV7zcNnZ5 pic.twitter.com/TXDsD8TyoD
— Yuen Yuen Ang (@yuenyuenang) September 5, 2021
پیسے تک رسائی سے "بگاڑ ، خطرات اور عدم مساوات” کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے میں نے سٹیرائیڈ کی تشبیہہ استعمال کی ہے۔ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سٹیرائڈز پٹھوں کی نشوونما کرتے ہیں ، سنگین مضر اثرات کے بارے میں انتباہ کے بغیر۔ میں نے اپنی کتاب میں بار بار ضمنی اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
https://twitter.com/yuenyuenang/status/1434543958206689288/photo/1
ڈاکٹر انگ نے سٹیرائیڈ کی مثال استعمال کی ہے جس سے وقتی طور پر انسانی مسلز بن جاتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد اسکے مضراثرات سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں یعنی جسم ڈھلکنا شروع ہوجاتا ہے ۔
ترقی پذیر ممالک کے لیے میرا تبصرہ یہ ہے کہ ہر قسم کی کرپشن نقصان دہ ہے۔ لیکن وہ مختلف طریقوں سے نقصان پہنچاتے ہیں (یہاں تک کہ نمو بڑھانے والی اقسام بگاڑ رہی ہیں)۔ لہذا معاشروں کو مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف قسم کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
For developing countries, the takeaway is:
All corruption is harmful
But they harm in different ways (even growth-boosting types are distorting)
So societies must fight different types of corruption using different methodshttps://t.co/xdqBeVKweg pic.twitter.com/UxnMIJMhJD
— Yuen Yuen Ang (@yuenyuenang) September 5, 2021
کتاب کی مصنف نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ریما عمر کا مذاق نہ اڑائیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کہاں باز آنیوالے تھے وہ ریما عمر کا مسلسل مذاق اڑاتے رہے اور طنزیہ جملہ بازی کرتے رہے۔۔
plz zara check kerwao k kon sa PML N ka leader iss k saath mil ker tanzeem saazi karta hai? khair abhi nahi to kal iss ka b pata chal he jaey ga k aakhir ye kis Noon League Patwari ke zubaan bani hoi hai.