نتھیا گلی میں وفاقی وزیر علی زیدی کی طبیعت بگڑ گئی ، آکسیجن سپورٹ دینا پڑی
وفاقی وزیر بحری امور نتھیا گلی پہنچے تو ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر آکسیجن لگا کر طبیعت کو بحال کرنا پڑا۔ گلوکار فخر عالم نے بتایا کہ علی زیدی کی سیچوریشن خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی۔
فخرعالم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وہ علی زیدی کے ساتھ 7ہزار500 فٹ کی بلندی پر موجود تھے جہاں علی زیدی کی طبیعت بگڑنے لگی جس پر انہیں آکسیجن سپورٹ دینا پڑی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر 2 بار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کے پھیپھڑے اس وجہ سے اتنے طاقت ور نہیں ہیں۔
In the high altitude of Nathigali, I experienced low saturation levels of oxygen. It went down to 78! Luckily, Senator Mohsin Aziz who had suffered similar symptoms a few months ago had an oxygen concentrator handy.
Alhumdolillah all is ok.
I’m back in Islamabad! https://t.co/5iOJE9s9AZ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 5, 2021
ان کے جواب میں علی زیدی نے بتایا کہ نتھیا گلی کی بلند وادی میں پہنچ کر ان کے خون کی سیچوریشن 78 تک گر گئی تھی۔ اس لیے انہیں آکسیجن کی ضرورت پڑ گئی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سینیٹر محسن عزیز بھی اس صورتحال سے دوچار ہو چکے ہیں اس لیے وہاں فوری طور پر ان سے آکسیجن کنسنٹریٹر مل گیا جو بروقت کام آ گیا اور اب وہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔