بھارتی میڈیا نے امریکی طیارے کو پاکستانی طیارہ اور ویڈیوگیم کو ڈرون حملہ بنادیا

بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ ۔۔ معروف ویڈیو گیم کی ایک ویڈیو کو پاکستانی ڈرون حملہ بناکر خبر دیدی جبکہ ایک اور چینل نے امریکی ائیرفورس کے طیارے کو پاکستانی طیارہ بنادیا۔

جب سے طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کیا ہے، بھارتی میڈیا مسلسل بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مسلسل جعلی خبروں اور پروپیگنڈا سے اپنے آپکو تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے اور بعدازاں اسے فیک نیوز ڈیلیٹ کرنا پڑتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی نے معروف ویڈیو گیم کی ایک ویڈیو کو افغان صوبے پنج شیر پر پاکستان کا ڈرون حملہ بناکر خبردیدی ۔

دراصل یہ ویڈیو ایک معروف ویڈیو گیم "آرما 3″کی ہے ۔ جسے پہلے پنج شیر کے مزاحمتی گروپ کے لوگ اپنے اکاؤنٹس سے شئیر کرکے دعویٰ کرتے رہے کہ پاکستانی ڈرون پنجشیر پر حملہ کر رہے ہیں۔

اسی ویڈیو کو اٹھاکر بھارتی میڈیا گروپ نے اپنے چینل پر خبرچلادی کہ پاکستان نے پنج شئیر پر ائیرسٹرائیک کی ہے۔حقائق سامنے آنے پر ری پبلک چینل نے ٹویٹ دیلیٹ کردیا

بات صرف یہیں تک نہیں رکی، ایک اور بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا کہ پنج شیر میں طالبان مخالف مزاحمتی گروپ نے پاکستان کا ایک طیارہ مارگرایا۔ بھارتی میڈیا نے یہ خبر مزاحمتی گروپ کے لیڈر احمد مسعود سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اٹھائی تھی۔

بھارتی چینل جس طیارے کے تباہ ہونے کی خبر دے رہا تھا، وہ طیارہ دراصل امریکی ائیرفورس کا تھا۔ جو امریکی ریاست اریزونا میں 3 سال قبل یعنی 24 اپریل 2018 امریکی ائیرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا لیکن پائلٹ محفوظ رہا۔ خبر کی جب حقیقت سامنے آئی تو انڈیا ٹوڈے نے بھی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>