شریف خاندان کے خلاف لندن میں ٹیکس چوری کی تحقیقات؟شہبازگل کا دعویٰ
چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے.۔۔۔ واردات پرانی طریقہ نیا۔۔ ڈاکٹر شہباز گل نے شریف خاندان سے متعلق حیران کن دعویٰ کردیا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔
ڈاکٹر شہبا زگل کے مطابق برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی ہے جبکہ شریف خاندان لندن میں صرف 20 فیصد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔
چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے.
شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات
برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی یے جبکہ شریف خاندان وہاں صرف ٪20ٹیکس ادا کر رہا ہے،بلکل والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 7, 2021
دعویٰ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ پر ٹیکس چوری کئے گئے
شہباز گل کے مطابق ٹیکس چوری کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا۔پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں، اخراجات کی مد میں منگوایا، پیسہ اس لئے منگوایا گیا تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔
واردات پرانی طریقہ نیا
ٹیکس چوری کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو چھپایا گیا
پاکستان سے نوکروں کے نام پر کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں اخراجات کی مد میں منگوایا تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے، کیونکہ شریف خاندان کو ٹیکس دیتے ہوئے موت پڑتی ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 7, 2021
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سچ ہی کہتے ہیں کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، لگتا ایسا ہےکہ شریف خاندان کو کہیں بھی ٹیکس دیتے ہوئے موت پڑتی ہے.