پاکستانی اینکرز اور صحافیوں کے مزاحیہ اور مضحکہ خیز بیانات کی دلچسپ ویڈیوز

ندایاسر کے فارمولا کلپ سے پہلے اینکرز کی کون کونسی مضحکہ خیز باتوں کے کلپس وائرل ہوچکے ہیں؟

مارننگ شو کے وائرل ہونے والے کلپ میں مہمانوں کی جانب سے بتائے گئے اُن کے پراجیکٹ فارمولا ون کار پر بات کرتے ہوئے ندا یاسر سوال کرتی ہیں کہ فارمولا ون کار میں کتنے لوگ آ سکتے ہیں؟

اس پروگرام میں موجود مہمان ندایاسر کو بتاتے ہیں کہ ’ایک شخص آ سکتا ہے کیوں کہ وہ فارمولہ سٹائل کار ہے۔‘ اس پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ ’اچھا ابھی جو آپ نے شروعات کی ہے وہ ایک سے کی ہے؟

شرکاء ندایاسر کو بتاتے ہیں کہ یہ فارمولا ہے، ریسنگ کار ہے تو اس میں صرف ایک شخص بیٹھ سکتا ہے۔اس پر ندایاسر کہتی ہیں کہ اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ نے، ایکسپیریمنٹ نہیں کیا؟

ندا یاسر شرکاء سے مزید پوچھتی ہیں کہ کیا یہ کار اتنی ہی تیز چلتی ہے جتنی پٹرول والی گاڑی چلتی ہے؟

ندایاسر کے کلپ کے اسی طرح کے مختلف کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں خاتون یا مرد اینکر زایسا دعویٰ کرتے ہیں کہ لوگ ہنسے بغیر نہیں رہ سکے۔

کچھ عرصہ قبل ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں قاسم علی شاہ ایپل کمپنی کی بات کرتے رہے جبکہ خاتون اینکر کھانے والا ایپل (سیب) سمجھتی رہیں، جب خاتون نے سیب کے بارے میں اپنی معلومات بیان کرنی چاہیں تو قاسم علی شاہ کو حیرت سے درستگی کرنی پڑی ۔

اس کلپ میں قاسم علی شاہ کہتے ہیں کہ ہم کاروبار کرکے سمجھتے ہیں کہ ہمارا کاروبار دنیا کا آخری کاروبار ہے، آپ ایپل کا بزنس دیکھیں ہمارے بجٹ سے کئی گنازیادہ ہے

جس پر خاتون اینکر نے اپنی معلومات جھاڑنے کی کوشش کی اور کہا کہ سیب کی بہت سی اقسام ہیں۔ اس پر قاسم علی شاہ نے درستگی کرائی کہ میں کھانیوالے ایپل کی بات نہیں کررہا، میں ایپل موبائل کی بات کررہا ہوں۔

ایک اور کلپ اداکارہ عفت عمر کا بہت مقبول ہوئے جس میں وہ اداکار زاہد احمد کا انٹرویو لے رہی ہیں۔ زاہد احمد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے چینل کیلئے پوری ویڈیو بنائی ہے جس پر عفت عمر جلدی سے کہتی ہیں کہ میں نے دیکھی ہے۔

اس پر زاہد احمد کہتے ہیں کہ نہیں ابھی وہ نہیں آئی جس پر عفت عمر شرمندہ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

ایک کلپ ڈاکٹر شاہد مسعود کا بھی ایک خاتون اینکر کیساتھ وائرل ہوا تھا جس میں داکٹر شاہد مسعود انکشاف کررہے ہیں کہ ایک شخصیت پرویز مشرف کے پاس شہباز شریف کا پیغام لیکر آئی اور اس شخصیت کانام ڈاکٹر شاہد مسعود ہے۔

جس پر خاتون اینکر کہتی ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ پیغام لیکر آنیوالی کوئی خاتون تھی جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ وہ خاتون نہیں بلکہ میں تھا، لگتا ہے کہ آپ نے میری پوری بات نہیں سنی

کچھ عرصہ قبل جیو کے نیوز کاسٹر کی ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی جس میں وہ کتابچہ کو "کُتا بچہ ” یعنی Dog Chlidکہتے ہیں، خبر دیتے ہوئے نیوزکاسٹر کہتے ہیں کہ برطانوی فوجیوں کو خودکشی کی روک تھام کیلئے رہنمائے کُتا بچہ فراہم کردیا گیا ہے۔

دو سال قبل ایک شو میں فوادچوہدری نے طلال چوہدری سے سوال کیا کہ CPECکا کیا مطلب ہے جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ چائنہ اکنامک کولیڈول۔۔ جس پر فوادچوہدی اور اینکر بے اختیار ہنس پڑے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>