صارف کو بلاک کیے بغیر ‘اَن فالو’ کرنا ممکن؟ ٹویٹر کی "سافٹ بلاک” فیچر کی آزمائش
مشہور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کیلئے پلیٹ فارم کو مزید آسان اور سہل بنانے کیلئے "سافٹ بلاک” نامی فیچر متعارف کروایا ہے جس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی ہے۔ خبررسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد ان صارفین کو مدد فراہم کرنا ہے جو کسی بھی فالور سے تنگ ہیں مگر وہ اس یوزر کو بلاک بھی نہیں کرنا چاہتے۔
ان صارفین کیلئے ٹویٹر انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو ایک پرائیوسی ٹول ہے جس کی مدد سے صارف کسی بھی فالور کو بلاک کیے بغیر اسے ان فالو کرسکتا ہے اور اس کی خبر ان فالو ہونے والے یوزر کو بھی نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ٹویٹر سپورٹ کی جانب سے یہ فیچر 8 ستمبر کو متعارف کروایا گیا، جسے استعمال کرتے ہوئے صارف کسی بھی ایسے یوزر سے جان چھڑا سکتے ہیں جن سے وہ تنگ ہیں، اس یوزر کو ان فالو کرنے کے بعد صارف کی ٹویٹس اس یوزر کی ٹائم لائن پر شو نہیں ہوں گی اور اسے ان فالو ہونے کا کوئی نوٹیفکیشن بھی نہیں بھیجا جائے گا جس سے وہ خبردار ہوکر دوبارہ صارف کو فالو کرے۔
We're making it easier to be the curator of your own followers list. Now testing on web: remove a follower without blocking them.
To remove a follower, go to your profile and click “Followers”, then click the three dot icon and select “Remove this follower”. pic.twitter.com/2Ig7Mp8Tnx
— Twitter Support (@TwitterSupport) September 7, 2021
ٹویٹر سپورٹ نے اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا ہے جس کے مطابق ٹویٹر پروفائل پر موجود فالورز کی لسٹ کو کھول کر کسی بھی فالور کے آگے موجود تین نقطوں پر کلک کرنے اسے اس فالور کو ان فالو کیا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے ٹویٹر صارفین کو تنگ کرنےو الے فالور سے جان چھڑانے کیلئے صرف اسے بلاک کرنے کا ہی ایک آپشن موجود تھا جس کے استعمال کے بعد صارف اور فالور دونوں ایک دوسرے سے دور ہوجاتے تھے، ریمو فالور کا یہ فیچر آپ کے اور فالور کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ پیدا کردے گا تاہم آپ کا تعلق برقرا رہے گا تبھی اسے سافٹ بلاک کا نام دیا گیا ہے۔