آرمی چیف قمر جاویدباجوہ کا بین الاقوامی معیار کے ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح ، ہاکی بھی کھیلی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی کھیل ہاکی کے دلدادہ نکلے۔۔راولپنڈ ی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں ہاکی کھیل کرنوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں ہاکی کے فروغ اور ترویج کے لیے پاک فوج کی جانب سے بڑا اقدام کیا گیاہے۔
اس سلسلے میں ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کا آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے جس کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افتتاح کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی معیار کا آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیےسہولیات کی فراہمی کی غرض سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کی تیاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاونڈیشن نے مشترکہ تعاون کیا ہے۔
اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین اس اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔
خیال رہے کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانےکے سبب یہ کھیل زوال کا شکار ہے تاہم اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب رغبت دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>