رافیل نڈال کا دفاعی شاٹ، گیند بال گرل کے سر پر جا لگی

رافیل نڈال کا دفاعی شاٹ، گیند بال گرل کے سر پر جا لگی

لڑکی محفوظ رہی، نڈال گیم چھوڑ کر فوراً لڑکی پاس پہنچے

تفصیلات کے مطابق اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونیس سے مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رافیل نڈال نے اپنا دفاعی شاٹ کھیلا لیکن ان کا نشانہ چوک گیا اور گیند حریف کی طرف جانے کے بجائے ٹینس کورٹ میں کھڑی لڑکی کے سر پر جالگی۔

لڑکی کو گیند لگنے پر ٹینس اسٹار فوری طور پر کھیل چھوڑ کر اس کے پاس گئے اور اسے حوصلہ دیتے ہوئے معذرت بھی کی۔

ٹینس اسٹار نے سر سے لڑکی کا کیپ ہٹاکر معائنہ کیا اور پھر اسے بوسہ دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی جب کہ رافیل کے ساتھ ان کے حریف کھلاڑی بھی لڑکی کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اسے حوصلہ دیا۔

واقعے پر نڈال نے کہا کہ وہ بہت برا لمحہ تھا اور وہ اس لڑکی کے لیے بہت ڈر گئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>