فیلڈ امپائر فرنٹ فٹ نوبال کی کال خود نہیں دےسکے گا۔ آئی سی سی

آئی سی سی  نے فرنٹ فٹ نوبال کے حوالے سے نیا قانون متعارف کروا دیا۔


آئی سی سی کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی ٹیکنالوجی کے بعد اب آن فیلڈ امپائر فرنٹ فٹ نوبال کی کال نہیں دے سکے گا

نئے قانون کے مطابق فرنٹ فٹ پر نو بال دینا اب تھرڈ امپائر کے  ذمے ہوگا، تھرڈ امپائر ہر ڈیلیوری کو مانیٹر کرے گا اور فیلڈ امپائر کو  آگاہ کرے گا کہ ڈیلیوری نوبال تھی یا نہیں۔

تھرڈ امپائر  جب تک فیلڈ امپائر کو نہیں کہے گا تب تک فیلڈ امپائر نوبال کی کال خود سے نہیں دے سکے گا۔


آئی سی سی کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کو مختلف مواقعوں پر آزمائش کے مختلف مراحل سے گزارا گیا جس کے بعد یہ تجربہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔ اس جدید نظام کا 12 میچز میں آزمائشی ٹیسٹ کیا گیا۔ جس کے دوران 4 ہزار 717 ڈیلیوریز کو مانیٹر کیا گیا جس میں 13 نوبالز دی گئیں اور یہ تمام نوبالز بلکل درست قرار پائیں۔

اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال آئندہ بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >