سٹارکرکٹر شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش

کرکٹ کی دنیا کے سٹار بوم بوم  شاہد آفریدی کے گھر ننھی مہمان کی آمد

شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بار اللہ کی رحمت یعنی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر کرکٹر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کی لامحدود رحمتوں کا شکر ادا کیا ۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی دیگر بیٹیوں کے ہمراہ نئی مہمان کی تصویر شیئر کی ۔ شاہد آفریدی اپنی پانچویں بیٹی کو ہاتھ میں اٹھائے بیحد خوش نظرآ رہے ہیں جبکہ انکے  ساتھ کھڑٖی ؓبڑی بیٹیاں بھی مسکراتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں

  شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ ”مجھ پر اللہ کی لامحدود رحمتیں اور عنایتیں ہیں ،میری پہلے ہی چار بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے،میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں“۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >