پی ایس ایل پانچ کے غیر ملکی کھلاڑی ‘ریاستی مہمان’ہوں گے:وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو ‘ریاستی مہمان’ کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام میچ کے عہدیداروں ، سیکیورٹی مشیروں ، اور میڈیا شخصیات جو ٹورنامنٹ کی کوریج کرنے پاکستان تشریف لائے ہیں کو بھی پاکستان کی گورنمنٹ کی جانب سے خصوصی درجہ دیا جائے گا ،

وزیر اعظم عمران نے ان تمام خصوصی مہمانوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کی تمام صوبائی چیف سکریٹریوں ، چیف کمشنرز ، پولیس سربراہان ، اور دیگر عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے جاری کردہ احکامات میں مزید کہنا تھا کہ "تمام غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں” جن کی بھرپور خدمت کرنا تمام اداروں کی ریاستی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سوپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے میچز 20فروری 2020 سے کھیلے جائیں گے۔ جس میں  غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>