پاکستان پہلی بار کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا،فائنل میں بھارت کو شکست

کبڈی ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر اپنے نام کیا

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد41 پوائنٹس کے مقابلے 43 پوائنٹس سے شکست دے دی۔فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی گئی

دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلوانوں نے خوب زور آزمائی کی لیکن اس زور آزمائی کے میدان میں پلڑا پاکستان کے پہلوانوں کا بھاری رہا۔

پہلے ہاف میں بھارت کو برتری حاصل تھی مگر دوسرے ہاف میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظہارہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام سے ایک منٹ قبل تک اپنا اسکور 43 اور بھارت کا 39 کر دیا۔ پاکستان کے پہلوانوں کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی پہلوان رونے لگ گئے اور محض ایک منٹ رہ جانے پر بھارتی آفیشلز نے کھیل میں مداخلت کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہہ دیا

شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کیلئے میدان میں موجود تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >