مایہ ناز کرکٹر جونٹی روڈز کے موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کے سیر سپاٹے

ساؤتھ افریقہ کے سابق مایہ ناز کرکٹر جونٹی روڈز اسلام آباد اور مری کے سیر سپاٹے کے لئے موٹر بائیک پر نکل پڑے۔


جونٹی روڈز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں وہ اسلام آباد اور مری کے دلکش نظارے دیکھنے کے لیے ایک گروہ کے ہمراہ ہیوی بائیک پر سیر سپاٹے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جونٹی روڈز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے کھیل کے دنوں میں مجھے کبھی زیادہ ممالک کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ اپنے دوروں کے دوران میں صرف ہوائی اڈے، ہوٹلوں اور سٹیڈیم تک ہی محدود رہتا تھا مگر اب کوچ اور کمنٹیٹر کی حیثیت سے میں یہ یقینی بنا رہا ہوں کہ میں زیادہ سے زیادہ تجربہ کرسکوں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لئے دنیائے کرکٹ کے ستارے اور بڑے نام پاکستان میں موجود ہیں جو یہاں پاکستان کی مہمان نوازی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب شیڈول کے مطابق کل 34 میچز 32 روز میں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ، 8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>